فیس بک سگریٹ نوشی سے بچاؤ میں موثر ثابت ہوتی ہے ،ْ تحقیق

ہفتہ 26 مئی 2018 16:45

فیس بک سگریٹ نوشی سے بچاؤ میں موثر ثابت ہوتی ہے ،ْ تحقیق
کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ فیس بک سگریٹ نوشی کی بری عادت کو ترک کرنے میں معاون ثابت ہے۔کیلیفورنیا کی سان فرانسسکو یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی کرنے والے افراد ڈاکٹر کی بتائی گئی براہ راست ہدایات، ٹیلی فون پر دی گئی تاکید یا سگریٹ نوشی ترک کرنے کیلئے کسی مہم یا آن لائن پروگرامز کی نسبت فیس بک پوسٹس پر دی گئی ہدایات پر دو گنا زیادہ عمل کرتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق نوجوانوں کو سگریٹ نوشی کو ترک کرنے کیلئے فیس بک کی پوسٹس متاثر کر رہی ہیں اور اب انہیں فیس بک پوسٹ کے ذریعے آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔کیلیفورنیا سان فرانسسکو یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈینیئل ریمو کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے اس دور میں فیس بک ایک ایسا با اثر آلہ ہے جو معاشرے میں سگریٹ نوشی جیسی بری عادت کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے یہاں تک کہ یہ اٴْن افراد کے لیے بھی موثر ثابت ہو رہا ہے جن کے لیے سگریٹ چھوڑنا ناممکن ہے۔

(جاری ہے)

ایک طبی جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق 21 سال کی عمر کے تقریباً 500 افراد میں سے 87 فیصد روزانہ سگریٹ نوشی کے عادی ہیں، ان افراد کیلئے فیس بک پر 90 دن کے 'ٹوبیکو اسٹیٹس پروجیکٹ' کا آغاز کیا گیا، جس میں انہیں پرائیویٹ گروپ دیئے گئے۔ان گروپس پر سگریٹ نوشی کے خطرناک اثرات سے متعلق پوسٹس شیئرز کی گئیں اور اس سے رونما ہونے والے مہلک امراض کے بارے میں آگاہ کیا گیا جبکہ یہ بھی بتایا گیا کہ اس عادت کو وہ کیسے ترک کرسکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق 3 ماہ میں اس کے بہترین نتائج سامنے آئے، یعنی سگریٹ نوشی کے تدارک کے لیے اگر کوئی حکمت عملی 3.2 فیصد کام کرتی تھی، تو بذریعہ فیس بک پوسٹ وہ 8.3 فیصد کارآمد ثابت ہوئی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی