ڈینگی کے مکمل خاتمہ، احتیاطی تدابیراور عوامی آگہی کے حوالہ سے سیمینار کا انعقاد

جمعہ 13 جولائی 2018 15:49

جھنگ۔12 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2018ء) ڈینگی کے مکمل خاتمہ، احتیاطی تدابیراور عوامی آگہی کے حوالہ سے محکمہ صحت کے زیر اہتمام ضلع کونسل جناح ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اختر حسین اورمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ حبیب احمد بٹرسمیت محکمہ سوشل ویلفیئر ، ریسکیو1122، تعلیم ، پاپولیشن ویلفیئر اور دیگر محکموں کے افسر ان، این جی او ز کے نمائندگان اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اختر حسین نے انسداد ڈینگی وائرس کے بارے آگہی ،وائرس پھیلنے کے اسباب ،حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر اپنانے کے بارے شرکاء کو روشناس کرایا۔انہوںنے کہا کہ ہمار ا مذہبی فریضہ بنتا ہے کہ ماحول کو ہمہ وقت صاف ستھرا رکھا جائے جس سے نہ صرف مختلف امراض کے اثرات سے بچا جاسکے گا بلکہ ڈینگی وائرس کے خدشات بھی پیدانہیں ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ معاشرے کو صحت مند بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے لہٰذا حکومت کی طرف سے جاری انسداد ڈینگی مہم کے سو فیصد نتائج حاصل کرنے کیلئے میڈیا کوریج کے ذریعے عوام میںآگہی دی جائے۔ انہوںنے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ڈینگی مچھر کی افزائش کے اسباب اور تدارک کے حوالہ سے ضلع سے حساس مقامات، ٹائر شاپس ،کباڑ خانوں، فیکٹریوں اور دیگر پبلک مقامات پرصفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جو کھڑے پانی کے اخراج اور ڈینگی کے لاروا کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں پر سپرے اور دیگر امور کا جائزہ لیں گی۔

سی ای او ہیلتھ نے مزید بتایا کہ ڈپٹی کمشنرحافظ شوکت علی انسداد ڈینگی مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے تمام امور کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔اس موقع پر میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے عوام میں آگہی پیدا کرنے کے حوالہ سے بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی