ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ گیسٹرو کی ہنگامی بنیادوں پر روک تھام کیلئے متحرک

عوام الناس کو بیماری سے بچائو سمیت صاف پانی کے پائپوں میں آلودگی کے خاتمہ کیلئے اقدامات کی ہدایت

منگل 31 جولائی 2018 16:29

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2018ء) ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ گیسٹرو کی ہنگامی بنیادوں پر روک تھام کیلئے متحرک ہو گئی ہے، عوام الناس کو آگاہی مہم کے ذریعہ اس موسمی بیماری سے بچائو اور علاج کی تدابیر سے آگاہ کرنے کے فیصلہ کے علاوہ متعلقہ محکموں اور ادارو ں کو پینے کے صاف پانی کے پائپوں میں موجود آلودگی ختم کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سلسلہ میں ایک اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد شہزاد خان مہمند کی زیر صدارت منعقد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، واسا، ٹی ایم اے اور کنٹونمنٹ بورڈٖ کے متعلقہ حکام نے شرکت کی اور ایبٹ آباد میں گیسٹرو کے اسباب اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی غور کے بعد اہم فیصلے کئے گئے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کوڑا کرکٹ اٹھانے کا بندوبست کریں اور پینے کے پانی کے پائپوں کی لیکیج ختم کرنے کیلئے فوری اور موثر اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ گندے نالوں میں پڑے پانی کی پائپوں کو نکال کر دیواروں کے ساتھ نصب کیا جائے اور نالوں میں گٹر کا پانی پھینکنے والے مکینوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔

انہوں نے ہوٹلوں وغیرہ میں پانی کی کوالٹی چیک کرنے اور پانی کی ذخائر کو پینے کے قابل بنانے کیلئے تمام واٹر ٹینکوں کی ضروری صفائی کے علاوہ دیگر ناگزیر اقدامات کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے محکمہ صحت سے کہا کہ وہ ہسپتالوں میں گیسٹرو کے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے انتظامات میں بھی کوئی کسر نہ چھوڑیں اور مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے علاوہ علاج کیلئے خصوصی کیمپ بھی لگائے جائیں۔ اے ڈی سی نے گیسٹرو سے بچائو کیلئے خصوصی آگہی مہم شروع کرنے کی ضرورت پر بھی روز دیا تاکہ عام لوگوں کو احتیاطی تدابیر اور علاج سے آگاہ کیا جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس مقصد کیلئے اساتذہ، علماء اور میڈیا کی خدمات حاصل کی جائیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط