زچگی کے دوران خواتین کے ہیلتھ ایشوز کو ہر لحاظ سے سنجیدگی سے لینا چاہیے‘پروفیسر محمد طیب

عورت کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ، بہتر ماں صحت مند بچوں کا باعث بن سکتی ہے‘ پرنسپل جنرل ہسپتال امراض نسواں پر 2روزہ نیشنل سائینٹفک کانفرنس کا انعقاد،ملک بھر سے طبی ماہرین کی شرکت

ہفتہ 4 اگست 2018 17:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2018ء) امیر الدین میڈیکل کالج و لاہور جنرل ہسپتال کے پرنسپل اور معروف گائنا کالوجسٹ پروفیسر محمد طیب نے کہا ہے کہ زچگی کے دوران خواتین کے ہیلتھ ایشوز کو ہر لحاظ سے سنجیدگی سے لینا چاہیے اور خوراک سے لے کر ایکسرسائز کرنے اور پیچیدگیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے میڈیکل ایڈ کو ترجیح دینے کا راستہ اختیار کرنا چاہیے،عورت کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا کیونکہ بہتر ماں ہی صحت مند بچوں کا باعث بن سکتی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے 2روزہ نیشنل سائینٹفک کانفرنس کے ٹیکنیکل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ملک بھر سے طبی ماہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور زچگی ، حمل اور دیگرمراحل سے متعلق تفصیلی لیکچرز دیئے ۔

(جاری ہے)

پروفیسر محمد طیب نے کہا کہ ہمیں خواتین کی صحت کے حوالے سے کئی ایک معاشرتی مسائل کا بھی سامنا ہے اکثر خواتین مہنگا علاج برداشت نہ کرپانے کے باعث دائیوں کے ہتھے چڑھ جاتی ہیں اور اُن کی زندگی داؤ پر لگ جاتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل کے شعبے میں ہونے والی جدید ترقی امراض نسواں کے حل میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔انہوں نے خواتین میں شعور پیدا کرنے کیلئے میڈیا کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں الیکٹرانک میڈیا اس ضمن میں انتہائی کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔پروفیسر محمد طیب نے کانفرنس میں فیملی پلاننگ ،مینجمنٹ آف اینڈو میٹریل ،کینسر اور حمل کے دوران ایکسرسائز کے موضوعات پر سٹیٹ آف دی آرٹ تفصیلی لیکچرز دیے اور ڈاکٹروں کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

نیشنل سائینٹفک کانفرنس میں خواتین پر تشدد ، فیملی پلاننگ ، گائناکالوجیکل آنکالوجی ،ریپروڈکٹو اینڈو کرینالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر شیر شاہ سید ، پروفیسر رضیہ کوریجو ،پروفیسر روبینہ سہیل ،پروفیسر ارشد چوہان ،پروفیسر نائلہ احسان ، ڈاکٹر نگہت شاہ ،ڈاکٹر عالیہ علی ، ڈاکٹر کلثوم عالم ، بریگیڈئیر میمونہ مشتاق ،ڈاکٹر اریبہ ثاقب ،پروفیسر ناصرہ تسلیم اور پروفیسر نصرت شاہ نے اس کانفرنس کی اہمیت اور اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔

مقررین نے کہا کہ ہمیں اپنے باہمی تجربات سے ایک دوسرے کو آگا ہ کرنا چاہیے تاکہ میڈیکل کے شعبے میں خواتین مریضوں کیلئے بہتر سے بہتر علاج معالجے کی راہ نکل سکے ۔اس موقع پر پینل ڈسکشن کا بھی انعقاد ہوا جبکہ کانفرنس کے شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط