خالق نگر،مضر صحت دودھ کی فروخت پرمتعدد افراد بیماریوں کا شکار۔ انتظامیہ خاموش

ہفتہ 23 دسمبر 2006 17:50

خالق نگر(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23دسمبر2006 )شہر بھر میں مضر صحت دودھ کی فروخت سے متعدد افراد مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ایک سروے کیمطابق خالق نگر اور اس کے گردو نواح کے علاقوں میں مختلف دکانوں پر مضر صحت دودھ فروخت ہو رہا ہے۔جو کہ مختلف دیہاتوں سے گوالے اکٹھا کر کے شہر کی دکانوں میں سپلائی کرتے ہیں۔اس کے علاوہ بعض دکاندار بھی خود دیہاتوں سے اکٹھا کر کے دودھ لاتے ہیں۔

اس دودھ کے ساتھ مختلف حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔تقریبا تمام گوالے پہلے اس دودھ کو مختلف ڈیریوں پر لے جا کر اس سے کریم نکلواتے ہیں۔پھر کریم نکلے ہوے دودھ کے معیار کو بہتر بناکر فروخت کرنے کیلیے اس میں کھالوں کا گدلا پانی ڈالنے کے علاوہ اس میں مختلف کیمیکل استعمال کئے جاتے ہیں تاکہ دودھ گاڑھا معلوم ہو۔

(جاری ہے)

دوسرے مرحلے میں دکاندار حضرات زیادہ منافع کمانے کیلئے اس دودھ کے ساتھ اپنے کمالات بھی دکھاتے ہیں۔

جن میں پانی ڈالنا اور پانی مکس کئے ہوئے اس دودھ میں مختلف کیمیکل اشیاء ڈال کر اس کی ظاہری حالت کو بہتر بنا کر لوگوں کو فروخت کرتے ہیں۔اس دودھ میں غزائیت نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی مگر دکاندار اس مضر صحت دودھ کو خالص ظاہر کر کے لوگوں سے 24سے لیکر 28روپے فی لیٹر کے حساب سے فروخت کرتے ہیں۔مگر ان کا لیٹر کا پیمانہ 800ملی لیٹر کا ہوتا ہے۔اس طرح گاہک کو یہ دودھ 32روپے لیٹر پڑ جاتا ہے۔دکاندار دودھ کو ٹھنڈا کر کے اس میں مختلف کیمیکل ملا کر اسے کولروں میں ڈال لیتے ہیں اور یہ دودھ گلاسوں میں ڈال کر تقریبا 50روپے کلو کے حساب سے فروخت کرتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی