دمے کی شکار10میں سے 4 خواتین میں پھیپھڑوں کی پیچیدہ بیماری سی او پی ڈی کا خدشہ بڑھ جاتا ہے

یہ خطرناک بیماری ہے جس سے سانس لینا دشوار ہو جاتا ہے،طبی ماہرین

ہفتہ 11 اگست 2018 15:18

اسلام آباد ۔11 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2018ء) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ دمے کی شکار10میں سے 4 خواتین میںپھیپھڑوں کی دائمی پیچیدہ بیماری(سی او پی ڈی) پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ،یہ پھیپھڑوں کی ایک خطرناک بیماری ہے جس سے سانس لینا دشوار ہو جاتا ہے۔امریکی ماہرین کی تھروسک سوسائٹی کے جریدے اینلز میں شائع ہونے والی 4 ہزار سے زائد خواتین پر کی گئی حالیہ تحقیق کے مطابق دمہ اور سی او پی ڈی کے خطرناک عوامل اے سی اوایس ایک ساتھ ظاہر ہونے والی کئی علامات کے مجموعے سے پیدا ہوتے ہیں۔

وہ خواتین جنھوں نے 5 سال تک روزانہ ایک پیکٹ سگریٹ نوشی کی ان میں چند سگریٹ پینے والی اور کبھی سگریٹ نہ پینے والی خواتین کے مقابلے میں اے سی او ایس کی کے عوامل بڑھنے کے خدشات زیادہ ہوتے ہیں،محققین نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ صرف تمباکو نوشی کرنے والی خواتین میں ہی نہیں بلکہ 38 فیصد اے سی او ایس عوامل ان خواتین میں بھی پائے گئے جنھوں نے کبھی کبھار یا کبھی بھی تمباکونوشی نہیں کی۔

(جاری ہے)

انھوں نے نشاندہی کی کہ دیہی علاقوں میں رہائش،کم تعلیم یافتہ ہونا اوربے روزگاری اے سی او ایس کے اہم عوامل ہیں۔یہ عوامل دمے کے مریضوں کے غیر مناسب علاج اور دیکھ بھال اور ادویات کے استعمال میں غفلت کے نتیجے میں بھی پیدا ہو سکتے ہیںجو دمے کے متواتر دوروں کا سبب بنتے ہیں،مسلسل ایسے دوروں سے نطام تنفس شدید متاثر ہوتا ہے۔کینیڈا کی ٹورنٹو یونیورسٹی کی پروفیسر ٹریسا ٹو کا کہنا ہے کہ سابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آ چکی ہے کہ حالیہ برسوں میں خواتین میں اے سی او ایس خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے اور خواتین میں مردوں کے مقابلے میں اے سی او ایس سے اموات کی شرح بہت بلند ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں فوری طور پرخواتین میں اے سی او ایس سے جڑے خطرناک عوامل کی نشاندہی اور مقدار جانچنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے تا کہ ان کی صحت اور زندگیوں کو بچایا جا سکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط