اعتدال کے ساتھ چاکلیٹ کھانے سے دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ 13 فیصد کم ہوسکتا ہے، طبی ماہرین

بدھ 5 ستمبر 2018 12:53

اعتدال کے ساتھ چاکلیٹ کھانے سے دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ 13 فیصد کم ہوسکتا ہے، طبی ماہرین
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2018ء) برطانوی اخباردی سن کے مطابق ایک سائنسی مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چاکلیٹ کا باقاعدگی کے ساتھ استعمال دل کے لیے فائدہ مند ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ ماہانہ 3 چاکلیٹ بار تک کھانے والے انسانوں میں دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ اٴْن لوگوں کی نسبت 13فیصد کم ہوسکتا ہے جو چاکلیٹ بالکل نہیں کھاتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ کے اندر کوکوا میں پائے جانے والے قدرتی مرکبات جن کوفلیونوئڈز کہا جاتا ہے ، یہ خون کی شریانوں کو صحت مند بناتے ہیں اور سوزش کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ محققین اس بات سے بھی خبردار کرتے ہیں کہ روزانہ چاکلیٹ کی کثیر مقدار کھانے سے انسان میں حرکت قلب بند ہو جانے کا خطرہ 17فیصد بڑھ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک میں اکاہن سکول آف میڈیسن کے ڈاکٹر کرٹناوونگ چایاکرٹجو مذکورہ طبّی مطالعے کے مرکزی محقق بھی ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ کم مقدار کھانے کی صورت میں چاکلیٹ ایک مقبول علاج شمار کیا جاتا ہے۔

انہوں نے چاکلیٹ کی کثیر مقدار کھانے سے خبردار کیا۔چاکلیٹ سے ہارٹ اٹیک کے خطرے میں کمی سے متعلق طبّی مطالعے کے نتائج میونخ میں امراض قلب کی یورپی سوسائٹی کی کانفرنس میں پیش کیے گئے۔ اس تحقیقی مطالعے میں 5.75 لاکھ سے زیادہ افراد کو شامل کیا گیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی