اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے قابل علاج نابینا پن کیلئے 100ملین امریکی ڈالرز کا ہدف حاصل کر لیا

جمعہ 28 ستمبر 2018 16:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2018ء) اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے قابل علاج نابینا پن اور کمزور بصارت کے خلاف جدوجہد کے لیے سنہ 2011ء میں مقرر کیے گئے 100ملین امریکی ڈالرزجمع کرنے کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔یہ ہدف بینک کے سنہ 2020ء کے ہدف سے دو سال قبل حاصل کیا گیاہے۔بینک کے ملازمین، کلائنٹس اور چیریٹی پارٹنرز کو یہ بات برٹش میوزیم میں قابل علاج نابینا پن اور کمزور بصارت سے نمٹنے کے لیے انٹرنیشنل ایجنسی فار دی پریوینشن آف بلائنڈ نیس (International Agency for the Prevention of Blindness; IAPB) کے ساتھ عالمی شراکت اور Seeing is Believing (SiB) کے 15 سال مکمل ہونے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں بتائی گئی۔

آنکھوں کی صحت کی لیے کام کرنے والے اداروں کے فنڈنگ پروجیکٹس کے ذریعی Seeing is Believing کم اور اوسط آمدنی والے ممالک میں لوگوں کو باکفایت اور معیاری خدمات تک رسائی فراہم کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

Seeing is Believingکے ذریعے جمع کردہ رقم سے 167ملین سے زیادہ لوگوں کو میڈیکل انٹروینشنز، آنکھوں کے معائنے اور آنکھوں کی صحت کے بارے میں معلومات اور تربیت کی صورت میں فائدہ پہنچا ہے۔

اس اقدام کے ذریعے 37 ممالک میں آنکھوں کی صحت کے 184پروجیکٹس کو فنڈز فراہم کیے گئے ، بصارت کی بحالی کے لیے 4.4 ملین سرجریز کی گئیں اور 318,000 سے زائد ہیلتھ ورکرز کو تربیت فراہم کی گئی۔Seeing is Believingکے گروپ جنرل کونسل اور چیئرمین، ڈیوڈ فین نے کہا: ’Seeing is Believing نے آنکھوں کی صحت کی خدمات کے ذریعے لاکھوں افراد اور خاندانوں کی زندگی بدل دی ہے اور ان میں سے بہت سے افراد نے دوبارہ تعلیمی یا روزگار کی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔

نتیجہ یہ کہ مقامی معیشتوں کو بھی فروغ ملا ہے اور کمیونٹیز مضبوط ہوئی ہیں۔‘‘جن علاقوں میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کام کرتا ہے وہاں قابل علاج نابینا پن ایک اہم مسئلہ ہے۔ عالمی سطح پر تقریباً نابینا افراد کی تعداد 36ملین ہے جبکہ 217 ملین سے زائد افرادبصارت کی درمیانی یا شدید کمزوری کا شکار ہیں۔ تاہم کمزور بصارت کی 80 فیصد کا علاج ممکن ہے۔

Seeing is Believingکا آغاز سنہ 2003ء میں ، ابتدائی طور پر، نظر کی بحالی کے لیے 28,000 سرجریز کے فنڈز اکھٹا کرنا تھا۔ Seeing is Believing اب ایک لیڈنگ ملٹی اسٹیک ہولڈر بن چکا ہے جو آنکھوں کی دیکھ بھال کے جامع سولوشنز کے لیے اعانت فراہم کرتا ہے ، آنکھوں کی صحت کے نظام کو مضبوط بناتا ہے اور دنیا کے 37 ممالک میں نئی ٹیکنالوجیز کی ترقی کو فروغ دیتا ہے۔سنہ 2011ء میں بینک نے ، سنہ 2003 سے سنہ 2020 تک کے عرصہ میں Seeing is Believing کے لیے 100امریکی ڈالرز اکھٹا کرنے کا عزم کیا تھا۔

بینک نے Seeing is Believing کی کہانی کو ایک ویژنری پارٹنرشپ میں تبدیل کر دیا ہے۔Seeing is Believing کے بارے میں ایک رپورٹ میں (sc.com/seeingisbelieving100million) میں بتایا گیا ہے کہ نجی شعبہ اور غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) اپنی مختلف صلاحیتوں کو لاکھوں افراد کی زندگی پر مثبت اثر ڈالنے کے لیے کس طرح استعمال کر سکتی ہیں۔اس کے خلاصہ میں ایسے سبق بھی بیان کیے گئے ہیں جن سے دیگر ایسی کمپنیوں اور NGOsکو فائدہ پہنچ سکتا ہے جو اسی قسم کی ملٹی اسٹیک ہولڈر پارٹنرشپس شروع کرنے پر غور کر رہیں ہیں۔

فنڈ ریزنگ کا ہدف حاصل کرنے کے باعث Seeing is Believing آنکھوں کی صحت کے پروجیکٹس کے لیے سنہ 2020ء کے اختتام تک فنڈز کی فراہمی جاری رکھے گا۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ ،اس موقع پر، ویژن کیٹالسٹ فنڈ (Vision Catalyst Fund: VCFکے ذریعے قابل علاج نابینا پن اور کمزور بصارت کے خلاف جدوجہد میں اپنی اعانت جاری رکھے گا۔ نجی شعبے اور مخیر اداروں کے ایک گروپ کی قیادت میں VCF ایک پرجوش منصوبہ ہے جس کا مقصد ۱یک ارب امریکی ڈالرز کا فنڈ قائم کرنا ہے تاکہ دولت مشترکہ اور دنیا بھر کے دیگر ممالک میں لوگوں کو آنکھوں کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

ڈیوڈ فین نے مزید کہا:’’ہم ویژن کیٹالسٹ فنڈ کی ترقی میں اعانت کا موقع ملنے پر بہت پرجوش ہیں کیوں کہ اس میں عالمی سطح پر آنکھوں کی صحت کے لیے فنڈ ریزنگ کے بہت مواقع ہیں۔آنکھوں کی صحت کے موجودہ اور نئے پارٹنرز کے ساتھ کام کرکے اورSeeing is Believing سے حاصل کر دہ تجربہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم قابل علاج نابینا پن کے خلاف اس نئے باب کا حصہ بننے کی توقع کرتے ہیں۔‘‘

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی