پہلی بار چوہوں سے انسان میں ہیپاٹائٹس وائرس منتقلی کا انکشاف

تحقیق سے دنیا میں پہلی بار چوہوں کا ہیپاٹائٹس ای مرض انسان میں منتقل ہونا ثابت ہوا ہے ،ْماہرین

ہفتہ 29 ستمبر 2018 14:09

پہلی بار چوہوں سے انسان میں ہیپاٹائٹس وائرس منتقلی کا انکشاف
ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2018ء) پہلی بار چوہوں سے انسان میں ہیپاٹائٹس وائرس منتقلی کا انکشاف ہوا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ کے رہائشی ایک شخص کے بارے میں یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب اس نے بیماری کے بعد ڈاکٹروں سے رجوع کیا۔فکرمند طبی ماہرین کے مطابق وہ شخص ہیپاٹائٹس ای کا شکار اس لیے ہوا کیونکہ اس نے چوہے کے فضلے سے آلودہ غذا کو استعمال کیا تھا۔

طبی ماہرین کے مطابق یہ انسانی صحت کے لیے انتہائی تشویشناک خبر ہے کیونکہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ چوہے انسانوں میں وائرس منتقل کرسکتے ہیں۔ہانگ کانگ یونیورسٹی کے ماہرین نے 56 سالہ شخص (اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) کے گھر میں ایسے آثار دریافت کیے جن سے اندازہ ہوتا تھا کہ وہاں چوہے کافی زیادہ ہیں ،ْاس سے پہلے یہ شخص جگر کے غیرمعمولی افعال کے باعث جگر کی پیوندکاری کے عمل سے گزرا تھا ،ْاس کے بعد کیے گئے ٹیسٹوں سے انکشاف ہوا کہ چوہوں میں پائے جانے والا ہیپاٹائٹس ای وائرس اس شخص کے اندر تھا، یہ وائرس انسانوں میں جان لیوا جگر کے فیلیئر کا باعث بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کبھی ایسے شواہد سامنے نہیں آئے تھے کہ چوہوں کے اندر موجود وائرس انسانوں میں منتقل ہوسکتے ہیں۔ماہرین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تحقیق سے دنیا میں پہلی بار چوہوں کا ہیپاٹائٹس ای مرض انسان میں منتقل ہونا ثابت ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ اس شخص نے کوئی ایسی چیز کھائی تھی جس میں چوہوں کے فضلے کی آلودگی شامل تھی، جس سے وائرس جسم میں داخل ہوگیا ،ْوہ مریض علاج کے بعد اب صحت یابی کے عمل سے گزر رہا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی