مستونگ میں انسداد خسرہ مہم جاری ،

ضلع بھر میں نو ماہ سے پانچ سال کے 50646 بچوں کو خسرہ سے بچاو کے ٹیکے لگائیں جائیں گے، خسرہ مہم کو کامیاب بنانا صرف محکمہ صحت کے ذمہ داری نہیں بلکہ یہ قومی مہم ہے اور ہم سب کا فرض ہے کہ مل کر اس مہم کو کامیاب بنائیں تاکہ اپنے مستقبل کے معماروں کو مہلک اور جان لیوا امراض سے بچا سکے ،ڈپٹی کمشنر مستونگ قائم لاشاری کی انسداد خسرہ مہم کی افتتاح کے موقع پر بات چیت

جمعرات 18 اکتوبر 2018 15:36

مستونگ میں انسداد خسرہ مہم جاری ،
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) صوبے کی دیگر اضلاع کی طرح ضلع مستونگ میں بھی انسداد خسرہ مہم 15 اکتوبر سے شروع ہے جو 27 اکتوبر تک جاری رہے گی، اس مہم کے دوران ضلع مستونگ کے تین تحصیلوں میں 24 یونین کونسلوں کے علاوہ ایک موبائل ٹیم اور ایک ریزرو ٹیم کے تحت 110 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جو ضلع بھر کے نو ماہ سے پانچ سال کے 50646 بچوں کو خسرہ سے بچاو کے ٹیکے لگائیں گی۔

دور دراز علاقوں میں کم از کم 77 سے 162 بچوں کو ٹیکے لگانے کا انتظام کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر مستونگ قائم لاشاری نے باقاعدہ انسداد خسرہ مہم کا افتتاح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مستونگ میں کی۔ اس موقع پر ایم ایس محترمہ ساجدہ پروین مینگل محکمہ صحت کے ڈاکٹر یحی ہاشمی .ڈاکٹر مجید سمالانی حاجی عزیزاحمد اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خسرہ مہم کو کامیاب بنانا صرف محکمہ صحت کے ذمہ داری نہیں بلکہ یہ قومی مہم ہے اور ہم سب کا فرض ہے کہ مل کر اس مہم کو کامیاب بنائیں تاکہ اپنے مستقبل کے معماروں کو مہلک اور جان لیوا امراض سے بچا سکیں اس ضمن میں معاشرے کے ہر فرد کو اس قومی مہم میں محکمہ صحت کے اہلکاروں کے ساتھ بھر پور تعاون کرنا چاہیے تاکہ اس مہم کو کامیاب بناکر اپنے مستقبل کے معماروں کو موذی اور ملک بیماریوں سے بچاسکیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں حصہ لینے والے ٹیمیوں کی کارکردگی کو چیک کرنے کے لیے روزانہ ایوننگ میٹنگز میں رپورٹ دینا ہوگی تاکہ ضلع کے دوردراز علاقوں میں کوئی بھی بچہ ان ٹیکوں سے محروم نہ ہوجائے۔

اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال محترمہ ڈاکٹر ساجدہ پروین مینگل نے کہا کہ ہسپتال کے اندر یونین کونسل مستونگ 2 کے علاوہ ایک فکسڈ سنٹر قائم کیا گیا ہے جہاں او پی ڈی میں آنے والے بچوں کو خسرہ سے بچاو کے ٹیکے لگائے جارہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر والدیں پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو مہلک اور موذی امراض سے بچاو کے ٹیکہ ضرور لگوائیں۔

انہوں نے کہا کہ خسرہ وائرس کے ذریعے پھیلنے والی بیماری ہے جو سانس کھانسی اور چھنکنے سے منتقل ہوتی ہے اس بیماری سے بچاو کے لیے اپنے معصوم بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں گذشتہ روز یونیسف کے ہیلتھ اسپیشلسٹ ڈاکٹر عامر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور نواب غوث بخش ہسپتال کا دورہ کیا اور خسرہ مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے چلنے والی اس مہم کی کامیابی کا انحصار والدین اور معاشرے کے ہر فرد پر عائد ہوتی ہے کہ انسداد خسرہ مہم کو کامیاب بنائیں .انسداد خسرہ مہم کے انچار ڈاکٹر عزیز احمد نے کہاکہ ضلع بھر میں حصہ لینے والی ٹیمیوں کی نگرانی اور مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاکہ دور دراز علاقوں کے بچے بھی انسداد خسرہ کے ٹیکوں سے محروم نہ رہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط