فیصل آباد میں 12روزہ انسداد خسرہ مہم بھر پور طریقے سے جاری، 10لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگا کر 120فیصد ہدف حاصل

جمعرات 25 اکتوبر 2018 16:33

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2018ء) فیصل آباد میں 12روزہ انسداد خسرہ مہم بھر پور طریقے سے جاری ہے، کل ہفتہ 27 اکتوبر تک جاری مہم کے دوران 6ماہ سے 7سال تک کی عمر کے بچوں کی ویکسینیشنجاری رکھی جائیگی نیز محکمہ صحت فیصل آباد کی ٹیموں نے جمعرات کے روز تک 10لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگا کر 120فیصد ہدف حاصل کر لیا ہے ، محکمہ صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ 15اکتوبر سے شروع ہونے والی انسداد خسرہ خصوصی مہم کے دوران 25 اکتوبر تک 10لاکھ 13ہزار 234کے قریب بچوں کو خسرہ سے بچائو کی حفاظتی ویکسین کے ٹیکے لگائے جا رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت کی 1033ٹیمیں مسلسل اپنے فرائض کی سرانجام دہی میں مصروف ہیں تاکہ کسی بھی جگہ پر کوئی بھی بچہ حفاظتی ٹیکے لگوانے سے محروم نہ رہ سکے، انہوں نے بتا یا کہ تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت پر بھی ہفتہ کی شام مہم کے اختتام تک بچوں کو خسرہ سے بچائو کا اضافی ٹیکہ لگانے کے ضروری انتظامات برقرار رکھے جائیں گے، انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ساتھ عالمی ادارہ صحت اوریونیسیف کے ماہرین مہم کی کڑی مانیٹرنگ کررہے ہیں، غفلت کی معمولی سی بھی گنجائش نہیں، انہوں نے بعض نجی تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کی طرف سے سکولوں میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہ لگوانے کی مختلف رپورٹس پرتشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ متعلقہ سکولوں کی انتظامیہ سے رابطہ کر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوا نے کیلئے راغب کیا جا رہا ہے، دریں اثناء ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سید احمد فواد نے محکمہ صحت فیصل آباد کے حکام کو ہدائت کی کہ انسداد خسرہ مہم کے سو فیصد اہداف کے حصول میں کوئی کمی باقی نہیں رہنی چاہیے اورمشترکہ کاوشوں سے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جائیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط