ڈسٹرکٹ ہیدکوارٹر ہسپتال کرک میں لیڈی ڈاکٹر کی بجائے مبینہ طورپرکلاس فورملازم کے خاتون مریضہ کا آپریشن کرنے کے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخواہ نے نوٹس لیتے ہوئے دو رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

جمعرات 20 دسمبر 2018 13:45

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ ہیدکوارٹر ہسپتال کرک میں لیڈی ڈاکٹر کی بجائے مبینہ طورپرکلاس فورملازم کے خاتون مریضہ کا آپریشن کرنے کے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخواہ نے دو رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جو سات دنوں میں حقائق پرمبنی اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

تفصیلات اور محکمہ صحت کے جاری اعلامیہ کے مطابق چند روز قبل ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کرک کے گائنی آپریشن تھیٹر میں مبینہ طورپررؤف نامی ایک کلاس فور ملازم نے متعلقہ لیڈی ڈاکٹر کی عدم موجودگی میںخاتون مریضہ کاخود آپریشن کیا جس کی خفیہ طورپر بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں مبینہ کلاس فور ملازم خاتون مریضہ کاآپریشن کرتے ہوئے صاف دیکھا جاسکتا ہے جس کے دوران ہسپتال میں تعینات لیڈی ڈاکٹرصوفیہ سجادتھیٹرکا دروازہ کھٹکھٹاکر آکر بیٹھ جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو منظرعام پر آجانے پر سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخواہ ڈاکٹر فاروق جمیل نے فوری طورپرواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے گریڈ20 کے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر طاہربشیرالدین اور گریڈ17 کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر شہریار پر مشتمل دو رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جو سات دنوں کے اندراندرحقائق پر مبنی اپنی رپورٹ محکمہ صحت میں پیش کرے گی۔اعلامیہ کے مطابق انکوائری کمیٹی کرک ہسپتال میں تعینات گریڈ17 کی خاتون میڈیکل آفیسر/لیڈی ڈاکٹر صوفیہ سجاد کی ڈیوٹی سے مبینہ غیرحاضری اورلیڈی ڈاکٹر کی بجائے مرداہلکار کی جانب سے خاتون مریضہ کا آپریشن کرنے کے واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کرے گی۔

مقامی میڈیا کے مطابق لیڈی ڈاکٹر صوفیہ سجاد پاکستان تحریک انصاف کرک کے ضلع صدر میجرسجادبارکوال کی اہلیہ ہیںجومبینہ طورپر اکثر گھر میں پرائیویٹ کلینک چلاتی ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی