آلومیں موجود کاربوہائیڈریٹس دیر تک جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں،طبی ماہرین

جمعرات 20 دسمبر 2018 14:46

آلومیں موجود کاربوہائیڈریٹس دیر تک جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں،طبی ماہرین
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2018ء)طبی ماہرین کا کہناہے کہ آلومیں موجود کاربوہائیڈریٹس بہت دیر تک جسم کو توانائی فراہم کرتے رہتے ہیں کیونکہ یہ پیچیدہ نوعیت کے کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں جنہیں توڑ کرگلوکوز میں بدلنے اور توانائی حاصل کرنے کا عمل خاصی دیرتک جاری رہتاہے ‘د نیابھر میں سب سے زیادہ کھائی جانیوالی سبزیوں میں آلو سرفہرست ہے لیکن حالیہ دورمیں موٹاپے کے تصورکیوجہ سے لوگ نوڈلز‘ سیریلزاور دیگرکھانوں کو ترجیح دے رہے ہیں تاہم غذائیت کے لحاظ سے آلو اب بھی بہترین ذریعہ ہیں ‘بھاپ سے گلائے گئے 100گرام آلوئوں میں چکنائی سوڈیم‘ کولیسٹرول اور گلوٹن نہیں پایا جاتا جبکہ اتنی مقدارکے آلوئوں سے وٹامن سی کی روزانہ نصف ضرورت پوری ہوجاتی ہے ‘آلو میں کیلے سے زیادہ پوٹاشیم ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ وٹامن بی6‘فائبر‘میگنیشیم اورجسم کیلئے ضروری اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں اگرچہ آلو میں نشاستہ ہوتاہے لیکن یہ خون میں شکرکی مقدار قابومیں رکھتاہے ‘ہاضمہ بہترکرتاہے اورغذائی اجزاء کومعدے میں جذب کرکے پیٹ بھرنے کا احساس دیتاہے ‘بدن کی سوزش اورجلن کو کم کرنے کیساتھ خون کی روانی کوبہتر بنانے میں آلو اہم کردار ادا کرتے ہیں اسی لئے ڈائٹنگ کے نام پر آلوئوں کو اپنی غذا سے نکال باہرکرنا کسی بھی صورت دانش مندانہ فیصلہ نہیں ہوگا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی