محکمہ صحت فیصل آباد کے زیر اہتمام موسمی بیماریوں سے بچائو کیلئے آگاہی واک

جمعرات 27 دسمبر 2018 14:42

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2018ء) محکمہ صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر فیصل آباد کے زیر اہتمام جمعرات کے روز موسمی زکام سے بچائو ، سیزنل فلو کے ساتھ ساتھ بخار ، کھانسی ، سردرد ، پٹھوں و جوڑوں کے درد ، گلا خراب ہونا ، ناک کا بہنا ، سانس میں دشواری ، سینے میں درد ، اسہال و دست وغیرہ کے بارے میں عوام میں شعور و آگاہی پیدا کرنے کیلئے واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد ڈاکٹر مشتاق احمد نے کی ۔

واک میں محکمہ صحت کے دیگر افسران ، ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف ممبران ، نرسز ، لیڈی ہیلتھ ورکرز ، صحت کے شعبہ میں کام کرنے والی این جی اوز اور سول سوسائٹی کے مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلی ضلع کونسل چوک سے شروع ہو کر کچہری چوک پہنچی جس کے شرکاء نے مختلف بینرز ، فلیکس اور پوسٹرز و پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف موسمی بیماریوں ، ان کے پھیلائو کی وجوہات ، ابتدائی علامات ، تشخیص ، علاج اور پرہیز کے بارے میں مختلف نعرے درج تھے۔

شرکاء سے خطاب کے دوران ماہرین طب نے کہاکہ موسمی زکام اور فلو کوئی خطرناک مرض نہیں بلکہ قابل علاج بیماری ہے۔انہوںنے کہا کہ شہری کسی بھی تکلیف کی علامات ظاہر ہوتے ہی اس کو نظر انداز کرنے یا گھریلو ٹوٹکوں اور غیر مستند عطائیوں سے رجوع کرنے کی بجائے قریبی مراکز صحت اور ہسپتال سے رابطہ کریں تاکہ بر وقت علاج کر کے مرض کی سنگینی اور پیچیدگی سے بچا جا سکے۔

انہوںنے کہا کہ شہری ٹھنڈی ، کھٹی ، غیر معیاری تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کریں اور موٹر سائیکل چلاتے ہوئے سر ، ناک و منہ کو ڈھانپ کر رکھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ فلو متاثرہ شخص کے دیگر افراد سے ملنے جلنے ، ہاتھ ملانے اور کھانسنے و چھینکنے سے بھی وسعت اختیار کر سکتا ہے اسلئے متاثرہ افراد خصوصی پرہیز کریں اور اگر ممکن ہو تو دوران علاج دو تین روز کیلئے گھر پر ہی آرام کیا جائے۔انہوںنے کہا کہ وائرس کو روکنے کیلئے صحت و صفائی کا خاص خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔انہوںنے کہا کہ ہیلتھ سٹاف عوام الناس کی خدمت کیلئے ہمہ وقت دستیاب ہے لہٰذا شہری کسی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں تاکہ انہیں بعد کی پریشانی سے نجات مل سکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط