ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کی موجودہ انتظامیہ مریضوں اور ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے، ڈاکٹر اطہر لودھی

جمعہ 4 جنوری 2019 13:11

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2019ء) ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کی موجودہ انتظامیہ کا مریضوں اور ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے سہولیات اور اقدامات کرنا اولین ایجنڈا ہے، ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی موجودہ انتظامیہ نے مریضوں اور ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے کئی کام شروع کر رکھے ہیں، نئے وارڈز اور شعبوں کا قیام، پرانے وارڈز کی بہتر جگہ شفٹنگ، آپریشن تھیٹر کی مرمت اور تزئین و آرائش کے علاوہ مریضوں کے لواحقین کیلئے وزٹنگ ایریا اور کار پارکنگ ایریا کی تعمیر شامل ہیں، حال ہی میں ہسپتال میں کارڈیو تھوراسک وارڈ اور نیورالوجی وارڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، اس کے علاوہ نیفرالوجی کے قیام کیلئے کوششیں تیز کر دی گئی ہے، ہسپتال کے ادویات کے ڈیپارٹمنٹ کو ایک بہترین جگہ پر شفٹ کر دیا ہے جس سے نہ صرف کروڑوں کی ادویات محفوظ رہیں گی بلکہ انہیں ترتیب سے رکھنے میں بھی آسانی رہیں گی، کالج کے طلباء کیلئے تمام سہولیات سے آراستہ ایک بہترین امتحانی ہال بھی قائم کر دیا گیا ہے جس کی عرصہ دراز سے اشد ضرورت تھی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اطہر لودھی نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ مریضوں کو سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مریضوں کیلئے کام کرنے والے ملازمین کو بہتر ماحول فراہم کرنا اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہمارا مشن ہے، اسی ضمن میں ملازمین کے عرصہ دراز سے التواء کا شکار پڑے مسائل کو حل کیا گیا ہے جن میں اہم ترین ہائوسنگ سبسڈی، آر بی ڈی سی اور بنولنٹ فنڈز شامل ہیں۔

ڈاکٹر اطہر لودھی نے کہا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کو پوری طرح سے نافذ کرنے کی مکمل کوشش کی جا رہی ہے، اسی سلسلہ میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ان ڈاکٹرز کو جو عرصہ دراز سے میڈیکل آفیسرز کے طور پر کا کام کر رہے ہیں، کے پاس ایم بی بی ایس کے علاوہ ایف سی پی ایس کی ڈگری اور اعلیٰ تعلیم موجود ہے لیکن وہ کئی سالوں سے بطور میڈیکل آفیسر کام کرتے تھے۔

گریڈ 18 میں کام کنے والے ان ڈاکٹرز کو کنلسٹنٹ کے درجہ پر مروموٹ کر دیا گیا ہے جس میں پیڈز ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر علی رضا اور گائنی ڈیپارٹمنٹ کی ڈاکٹر یاسمین اختر کی کنسلٹنٹ لیول ون جبکہ گائنی ڈیپارٹمنٹ کی ڈاکٹر قرہ العین کو کنسلٹنٹ لیول 2 کے درجہ پر پروموٹ کر دیا گیا ہے جس سے شعبوں کو ہسپتال کے اندر سے ہی مزید کنسلٹنٹ مہیا کر دیئے گئے ہیں۔

اس موقع پر ان ڈاکٹرز نے بورڈ آف گورنرز اور انتظامیہ کا انتہائی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اب وہ ذہنی سکون کے ساتھ بہتر طور پر عوام کی خدمت کر سکیں گے۔ ڈاکٹر اطہر لودھی نے کہا کہ یہ بہت بڑی زیادتی تھی کہ سپیشلسٹ ڈاکٹرز کو ان کا جائز حق نہ دیا جائے، آئندہ سے کسی بھی ملازم کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی اور انہیں ان کی تعلیم، تجربہ اور محنت کی بنیاد پر ان کا حق دیا جائے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط