فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سال 2018ء کے دوران1742مریضوں کی ہارٹ سرجریز کی گئی

پیر 7 جنوری 2019 14:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2019ء) فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سال 2018ء کے دوران 4لاکھ 57ہزار437دل کے مریضوں کو آئوٹ ڈورپرعلاج معالجہ کی سہولیات اور1742مریضوں کی کارڈیک سرجری کی گئی۔ فیصل آبادانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ذرائع نے بتایاکہ گزشتہ سال 17512دل کے مریضوں کاایمرجنسی پر داخلہ کرکے علاج کیا گیاجبکہ 98ہزارمریضوں نے ایمرجنسی آئوٹ ڈور سے رجوع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ دل کے عارضے میں مبتلا 8ہزار955مریضوں کو ان ڈورپر طبی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ 52ہزار145کی ایکو کارڈیوگرافی بھی کی گئی۔ انہوںنے بتایا کہ نیوکلئیر کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ(تھلیم سکین)پر 1277مریضوں نے استفادہ کیا جبکہ شعبہ انجیوگرافی سے رجوع کرنے والے 7ہزار 8سو 76 مریضوں کی انجیوگرافی اور2238کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے 14مختلف شعبوں میں 320بیڈز کی گنجائش موجود ہے اور دل کے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اورمریضوں ولواحقین کی آسائش کا بھی مکمل خیال رکھاجارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سی ٹی انجیوگرافی مشین کی فراہمی اور آپریشن تھیٹر میں وسعت کیلئے بھی اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں جبکہ سٹاف کی رہائش کے دوسرے مرحلے پر کام جاری ہے۔انہوں نے مستقبل کے دیگر منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ نیا اوپی ڈی بلاک اور54بیڈز پر مشتمل کارڈیالوجی بلاک بھی قائم کیا جائے گا جس کی بدولت مریضوں کو طبی سہولیات میں مزید اضافہ ہوگا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی