ہری پور کے مختلف سکولوں میں غیر معیاری پاپڑ و سلانٹیوں سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی فروخت کا سلسلہ جاری

جمعرات 10 جنوری 2019 12:59

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2019ء) ہری پور کے مختلف سکولوں میں غیر معیاری و زائد المیعاد پاپڑ و سلانٹیوں سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے، بچے گلے، چھاتی سمیت مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ صوبائی حکومت سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں ہر طرح کی کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت کے خلاف فوری کارروائی کرے۔

انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس پروٹیکیشن اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (ایچ آر پی ڈی سی) کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشن محمودالرحمن نے یہاں اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت نجی سکولوں میں بھی بچوں پر کھانے پینے کی غیر معیاری و زائد المیعاد اشیاء فروخت کر کے ان سے اضافی پیسے کمائے جا رہے ہیں، بعض جگہوں پر ٹھیکیدار اور بعض جگہوں پر سکول کے کلاس فور اور ٹیچر خود پاپڑ، سلانٹی، بسکٹ، ٹافیاں اور بعض سکولوں میں پکوڑے اور سموسے بھی فروخت کر رہے ہیں جبکہ زیادہ پیسے کمانے کی لالچ میں مقامی جعلی کارخانوں کی تیار اشیاء یا پھر زائد المیعاد چیزیں کم نرخوں پر خرید کر بچوں پر مہنگے داموں فروخت کی جاتی ہیں، اسی طرح انتہائی مضر صحت گھی و آئل میں تیار پکوڑے و سموسے بھی فروخت کئے جاتے ہیں جس سے اکثریتی بچے پیٹ و معدے کی متعدد بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

والدین کا کہنا ہے کہ بچے سکولوں سے پاپڑ و سلانٹی کھانے کیلئے پیسے دینے پر اسرار کرتے ہیں، والدین بھی مجبوراً انہیں وہ اشیاء لیکر دے دیتے ہیں لیکن اس سے بچوں کی صحت بری طرح تباہ ہو رہی ہے۔ والدین بچوں کو گھرسے کھانا یا فروٹ بھی ساتھ دیتے ہیں لیکن بچے گھر کے کھانے یا فروٹ کی بجائے پاپڑ سلانٹی ہی کھاتے ہیں، اگر سکولوں میں یہ چیزیں فروخت نہ ہوں تو وہ گھر کی تیار چیزیں ہی کھائیں لہذا حکومت اور ریگولیٹری اتھارٹی کو چاہئے کہ نجی سکولوں میں سکول فیس کے علاوہ ہر طرح کی دکانداری کے خلاف فوری ایکشن لے اور جو سکول ملوث پائے جائیں ان پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط