وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے پمز میں نئے منصوبوں کا افتتاح کر دیا

نئے منصوبوں میں فضلہ ٹھکانے لگانے والی مشین ،مریضوں کے لواحقین کی زنانہ اور مردانہ انتظار گاہوں ،کینسر کے مریضوں کی کیمو تھراپی والی الگ وارڈ کارڈیالوجی کی فارمیسی اور تزین نو شدہ سرجیکل وارڈ شامل

پیر 11 فروری 2019 15:37

وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے پمز میں نئے منصوبوں کا افتتاح کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء)وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے پمز میں نئے منصوبوں کا افتتاح کر دیا ، نئے منصوبوں میں فضلہ ٹھکانے لگانے والی مشین مریضوں کے لواحقین کی زنانہ اور مردانہ انتظار گاہوں کینسر کے مریضوں کی کیمو تھراپی والی الگ وارڈ کارڈیالوجی کی فارمیسی اور تزین نو شدہ سرجیکل وارڈ شامل ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت عامر کیانی نے کہا کہ پمز میں جدید اور معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔عامر کیانی نے کہا کہ پمزہسپتال کو جدید مشینری اور سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے ۔ وزیر صحت کے مطابق پمز میں مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر صحت نے کہاکہ پمز میں فضلہ ٹھکانے لگانے والی جدید ترین مشینیں نصب کر دی گئی ۔

عامر کیانی نے کہاکہ مشین سے انفیکشن کا ممکنہ باعث بننے والے فضلے کو محفوظ طریقے سے موقعے پر ٹھکانے لگا دیا جائیگا۔ عامر کیانی نے کہاکہ ان مشینوں کی بدولت فضلہ ٹھکانے لگانے کی لاگت نہ صرف کم ہو جائے گی بلک ماحولیاتی تحفظ میں بھی مدد ملے گی ۔عامر کیانی نے کہاکہ حکومت صحت کی سہولیات کو وسیع کرنے اور اس میں بہتری لانے کو ترجیح دیتی ہے۔

انہوںن ے کہاکہ سرطان کے مریضوں کیلئے نئے وارڈ کے افتتاح کے بعد اب ان مریضوں کیلئے بیڈز کی سو فیصد فراہمی کو یقینی بنا دیا ہے ۔عامر کیانی نے کہا کہ یورالوجی اور پلاسٹک سرجری کروانے والوں کے لے بھی سرجیکل وارڈ ون کی نئے سرے سے تزین وآرائش کر کے سہولیات کوبہتر بنا دیا ہے۔عامر کیانی نے کہا کہ کارڈیک سنٹر میں مریضوں کے تیماردارون اور لواحقین کے لے بھی انتظارگاہیں بھی بنا دی ہیں جس سے مریضوں کے لواحقین بہتر طریقے سے اپنے مریضوں کا خیال رکھ سکیں گے ۔

عامر کیانی نے کہا کہ دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے کارڈیک سنٹر میں فارمیسی بھی بنا دی گئی ہے ۔ عامر کیانی نے کہاکہ نرسنگ سیل بھی بنا دیا ہے، حکومت نرسوں کی استعداد سازی کو اپنا ویژن سمجھتی ہے۔ عامر کیانی نے کہا کہ نرسنگ کا شعبہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔عامر کیانی نے کہاکہ نرسنگ کے شعبے کو مضبوط کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کے جا رہے ہیں ۔عامر کیانی نے کہا کہ اسلام آباد میں دس ارب کی لاگت سے نرسنگ یونیورسٹی بنا رہے ہیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی