بلند آہنگ موسیقی کانوں میں زہر گھول سکتی ہے، عالمی ادارہ صحت کی وارننگ

دنیا بھر میں 4 کروڑ 66 لاکھ افراد قوت سماعت کے مسائل سے دوچار ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں کی ہے،رپورٹ

بدھ 13 فروری 2019 12:33

بلند آہنگ موسیقی کانوں میں زہر گھول سکتی ہے، عالمی ادارہ صحت کی وارننگ
جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں خبر دار کیا گیا ہے کہ اسمارٹ فون انسانی قوت سماعت کے لیے خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مطابق عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اسمارٹ فون میں موجود 'سائونڈ' کا ضرورت سے زیادہ آواز پیدا کرنا یا زیادہ آواز میں 'ایم پی 3' ریکارڈنگ سننا صارفین کی سماعت کی قوت پرمنفی اثرات ڈال سکتی ہے۔

عالمی ادارے کا کہنا تھا کہ اسمارٹ فون استعمال کرنے والے 12 سے 35 سال کی عمر کے 50 فیصد افراد یا ایک ارب 10 کروڑ لوگ زیادہ اونچی آواز یا طویل دورانیے تک اسمارٹ فون کو کانوں سے لگائے رکھتے ہیں جس کے نتیجے میں ان کی قوت سماعت بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ٹیڈروس اڈھانم گیبریسوس کا کہنا تھا کہ ہم اپنے تجربات کی روشنی میں یہ کہہ سکتے ہیں کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کا ضرورت سے زیادہ اونچی آواز کے ساتھ اسمارٹ فون کا استعمال ان کی سماعت کی صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

خاص طور پر وہ لوگ جو موبائل فون پر موسیقی سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور اس دوران وہ آواز اونچی رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا بھر میں 4 کروڑ 66 لاکھ افراد قوت سماعت کے مسائل سے دوچار ہیں۔ ان میں 4 کروڑ 40 لاکھ بچے ہیں۔ عالمی ادارے کے پاس بھی اس کے درست اعداد وشمار موجود نہیں کہ ان میں کتنے فیصد لوگ صوتی آلات کے استعمال سے قوت سماعت سے متاثر ہوئے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی