ضلع ناظم کوہاٹ کا چورلکی رورل ہیلتھ سنٹر پر رات گئے چھاپہ ،ڈاکٹر اورچوکیدار سمیت تمام طبی عملہ کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار ، طبی مرکز کو تالہ لگا دیا

ہفتہ 16 فروری 2019 13:21

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) ضلع ناظم کوہاٹ محمدنسیم آفریدی نے دوراٴْفتادہ علاقے چورلکی میں رورل ہیلتھ سنٹر پر رات گئے چھاپہ میں ڈاکٹر اورچوکیدار سمیت تمام طبی عملہ کی عدم موجودگی اور گاؤں میں ایک محفل موسیقی میں شریک ہونے پرشدید برہم ہوکرسرکاری طبی مرکز کو تالہ لگادیا اور سیکرٹری محکمہ صحت سے کہا کہ وہ کوہاٹ میں بنیادی صحت کے تمام مراکز بند کر کے ڈاکٹروں سمیت تمام عملے کو گھربیٹھے تنخواہ اداکیاکریں تاکہ عوام ان مراکز صحت کی بڑی بڑی عمارتوں پر دھوکہ نہ کھائیںکیونکہ ان میں ڈاکٹراپنی ڈیوٹی سرانجام نہیں دے رہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ضلع ناظم کوہاٹ محمدنسیم آفریدی نے کوہاٹ سے ڈیڑھ گھنٹہ کی طویل مسافت پر واقع دوراٴْفتادہ پہاڑی علاقہ چورلکی میں رورل ہیلتھ سنٹر(آرایچ سی) پر چھاپہ مارا جہاں سنٹر میں ڈاکٹراور چوکیدار سمیت تمام طبی عملہ موجودنہیں تھا بلکہ قریبی گاؤں میں شادی کی تقریب میں ہونے والی محفل موسیقی میں موجودتھا۔

(جاری ہے)

ضلع ناظم نے سنٹر میں عملہ کی عدم موجودگی پر شدید برہم ہوکر آرایچ سی کو تالہ لگادیا اور بعدازاں محفل موسیقی بھی گئے جہاں اٴْنہوں نے مبینہ طورپرعیاش ڈاکٹرسمیت تمام عملے کو دیکھا جو تقریب میں موجودخواجہ سراؤں کے ڈانس اور گانوں سے محظوظ ہورہے تھے۔اس موقع پر اپنے ویڈیوبیان میں ضلع ناظم نے کوہاٹ کے عوام سے کہا کہ وہ ضلع بھر میں صحت کے بنیادی مراکزکی شاندار عمارتوں پر دھوکہ نہ کھائیں جہاں عمارتیں موجودہیں لیکن ڈیوٹی دینے والا طبی عملہ موجودنہیں ۔

نسیم آفریدی نے سیکرٹی ہیلتھ خیبرپختونخواہ سے کہا کہ وہ تمام مراکز بندکرکے ڈاکٹروں سمیت تمام عملے کو گھربیٹھے تنخواہ اداکیا کریں۔اٴْنہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ وہ پانچ بار سیکرٹری ہیلتھ سے ملے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ ضلع ناظم نے کہا کہ جب ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کی سفارش کی جاتی ہے تو وہ بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج پر اٴْترآتے ہیں۔

اٴْنہوں نے کہا کہ جہاں بھی ڈاکٹر نہیں ہوگا وہاں تالہ لگے گا۔ ضلعی ناظم نے الزام لگایا کہ کوہاٹ میں گھربیٹھے تنخواہ لینے والے داکٹروں کو مقامی حکام کی آشیربادحاصل ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سمیت اٴْوپر تک بھتہ دیا جاتا ہے ورنہ ڈیوٹی سے غیرحاضررہنے والوں کے خلاف اب تک پانچ سے زائد مرتبہ شکایات کرنے پر کارروائی ہوجاتی۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط