نشے کی لعنت سے نجات کے لیے مصر میں پہلا سرکاری اسپتال مختص

عوام میں اسپتال کو غیرمعمولی پذیرائی حاصل ،بڑی تعدادمیں لوگ رجوع کر رہے ہیں،حکام محکمہ صحت

منگل 26 فروری 2019 12:13

نشے کی لعنت سے نجات کے لیے مصر میں پہلا سرکاری اسپتال مختص
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2019ء) مصرمیں تمباکو نوشی سے نجات پانے میں مدد کے لیے پہلی بار اسپتال مختص کیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مصری وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ العباسیہ اسپتال کو نشے کی لعنت سے علاج کے لیے مختص کیا گیا ہے۔مصرمیں تمباکو نوشی میں سے چھٹکارے کے لیے مختص ڈسپنسری کے امور کے عہدیدار ڈاکٹر احمد رمزی نے کہاکہ تمباکو نوشی ملک میں تیزی کے ساتھ پھیلنے والی لعنت بن چکی ہے جس میں بڑوں کے ساتھ اب بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تمباکو نوشی کے نتیجے میں خطرناک اور جان لیوا امراض جنم لے رہی ہیں۔ اس لیے اس لعنت سے نجات میں مدد فراہم کرنے کے لیے اسپتال مختص کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تمباکو نوشی سے نجات دلانے کے لیے یہ اپنی نوعیت کا پہلا اسپتال ہے۔ اسپتال کے قیام کے بعد عوام میں اسے غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور لوگ بڑی تعداد میں نشے سے نجات پانے میں مدد کے حصول کے لیے اسپتال سے رجوع کررہے ہیں۔ڈاکٹر الرمزی کا کہنا تھا کہ سگریٹ نوشی ترک کرنے کے دو سال کے بعد اس کے مضر اثرات سے کینسر کے لاحق ہونے کے خطرات 50 فی صد کم ہوجاتے ہیں۔خون میں نیکوٹین کی مقدار کم ہوتی اور مرض سے تین ماہ کے اندر اندر صحت یابی ممکن ہوجاتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی