گردے انسانی زندگی کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ، جنرل ہسپتال میں چیک اپ کیلئے صبح 8تا رات 8تک سہولت

عالمی یوم گردہ پر ایل جی ایچ میں آگاہی واک و سیمینار ، ڈاکٹرز کاحفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ،گردے کی پتھریوں کو معمولی نہ سمجھا جائے،علاج و پرہیز دونوں ضروری ہیں ‘پروفیسر محمد طیب

جمعرات 14 مارچ 2019 17:49

گردے انسانی زندگی کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ، جنرل ہسپتال میں چیک اپ کیلئے صبح 8تا رات 8تک سہولت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2019ء) گردے انسانی زندگی کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جس طرح دل بند ہو جائے تو زندگی ختم ہو جاتی ہے ،اسی طرح گردوں کے فیل ہو جانے سے بھی انسان کا جینا ممکن نہیں رہتا ۔ ان خیالات کا اظہار پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد طیب نے عالمی یوم گردہ کے موقع پر لاہور جنرل ہسپتال میں منعقدہ آگاہی واک اور سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب میں پروفیسرسردار فرید ظفر پروفیسر آف یورالوجی ڈاکٹر محمد نذیر ،ہیڈ آف نیفرالوجی ڈاکٹر اورنگزیب افضل ، ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین،ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر رانا محمد شفیق ،پرنسپل نرسنگ کالج رضیہ بانو ،ڈپٹی نرسنگ سپرٹینڈنٹ میڈم رقیہ ، ڈاکٹرز ،نرسز ، میڈیکل طلبا و طالبات ،پیرا میڈیکس اور مریض و اُن کے لواحقین بڑی تعداد میں شریک تھے ،اس سال کا تھیم - -"گردوں کی صحت، ہر جگہ،ہر کسی کیلئی"مقرر کیا گیا ہے ،واک کے شرکاء نے گردوں کی اہمیت ،مرض کی علامات،پیچیدگیوں ،بچاؤ اور جدید طریقہ علاج پر مبنی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر محمد طیب کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں 800ملین افراد گردوں کے مرض میں مبتلا ہیں ،شہری گردے کے درد،پتھریوں،پراسٹیٹ،یورین کے بہاؤ میں رکاوٹ اور مثانہ کی بیماری کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں جو آہستہ آہستہ گردوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔پروفیسر سردار فرید ظفر نے کہا کہ عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے سول سوسائٹی ،میڈیا،علمائے کرام اور طب سے وابستہ افراد کو اسے قومی ذمہ داری سمجھ کربھرپور طریقے سے کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گردوں کا مرض بچوں اور خواتین میں بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے لہذااحتیاطی تدابیر کو عام کرنا چاہیے تاکہ نوجوان نسل اس مہلک بیماری سے محفوظ رہے۔پروفیسر محمد نذیر اور ڈاکٹر اورنگزیب افضل سمیت دیگر مقررین نے گردوں کے امراض کی علامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ چہرے و پاؤں پر صبح کے وقت زیادہ سوجن ، بھوک نہ لگنا ،پیشاب میں جھاگ ، مثانے میں درد و جلن اور سانس میں تکلیف وغیرہ شامل ہیں جبکہ ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر بھی گردوں کو ناکارہ بنانے کا سبب بنتے ہیں۔

ایسے مریضوں کو باقاعدگی سے طبی معائنہ کروانا چاہیے،چکنائی والی غذائیں کم استعمال کرنی چاہئیں ۔نیز نوجوان جنسی طاقت کیلئے عطائیوں کے کشتہ جات استعمال نہ کریں ۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمود صلاح الدین نے بتایا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے 6کروڑ روپے کی لاگت سے لاہور جنرل ہسپتال میں یورالوجی ڈیپاڑٹمنٹ کو اپ گریڈ کر دیا گیا اور اب خواتین اور مردوں کیلئے علیحدہ علیحدہ وارڈ مختص ہیں ،اسی طرح صبح8سے شام8بجے تک آؤٹ ڈور کی سہولت بھی موجود ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیپاٹیائٹس کے مریضوں کیلئے ڈائیلسز کی الگ مشینیں بھی کام کر رہی ہیں لہذا لوگوں کو نیم حکیموں کی بجائے باقاعدہ ہسپتالوں سے رجوع کرنا چاہیے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط