ناک ، کان ،گلہ کے شعبے میں سپیشلائزیشن کرنے والے ڈاکٹروں کیلئے جنرل ہسپتال میں خصوصی کورس

ڈاکٹرز کوخندہ پیشانی سے پیش آنا چاہیے ان کی مسکراہٹ سے ہی مریض کی آدھی بیماری دور ہو جاتی ہے ‘ پرنسپل

جمعرات 21 مارچ 2019 16:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) ناک ، کان ،گلہ کے شعبے میں سپیشلائزیشن کرنے والے ڈاکٹروں کیلئے لاہور جنرل ہسپتال ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام امتحان کی تیاری کیلئے خصوصی "کریش کورس -"کا اہتمام کیا گیا ،جس میں چاروں صوبوں سے ڈاکٹروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ ای این ٹی پروفیسر نجم الحسنین و دیگر مقررین نے ڈاکٹر ز،طلبا ء کوناک ، کان ،گلہ کی بیماری ، سرجری اور جدید طریقہ علاج کے بارے میں لیکچرز دئیے ۔

پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر محمد طیب ، بریگیڈئر انوار الحق، پروفیسر ظفر گل، ڈاکٹر سرفراز لطیف، ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین ، ڈاکٹر محمد الیاس سمیت ڈاکٹرز کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی جبکہ سٹوڈنٹس نے اس کورس میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

پروفیسر نجم الحسنین نے ایف سی پی ایس ، ایم سی پی ایس اور ایم ایس طلباء کو امتحانات کے طریقہ کار کے بارے میں اہم معلومات فراہم کیں تاکہ وہ ایگزیمنر کے دباؤ یا خوف میں آنے کی بجائے تحمل مزاجی کے ساتھ امتحانات دے کر اپنے پیشے میں اعلی مقام حاصل کر سکیں ۔

پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد طیب نے طلبہ ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ تعلیم ، لگن اور محنت کے ساتھ مکمل کریں اور اپنے شعبے میں غیر معمولی معیار حاصل کریں تاکہ آگے چل کر عملی زندگی میں وہ ایک مایہ ناز ای این ٹی سرجن بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹری پیشہ نہ صرف عزت و وقار کا ذریعہ ہے بلکہ انسانیت کی خدمت کر کے وہ اللہ کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں لہذا ڈاکٹرز کو مریضوں کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آنا چاہیے ان کی مسکراہٹ سے ہی مریض کی آدھی بیماری دور ہو جاتی ہے ۔ڈاکٹر مظہر افتخار نے ملک بھر سے شرکت کرنے والے نوجوان ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹروں میںسر ٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی