عراق میں ادویات کی قلت کے سبب ہزاروں بچے موت کا شکار ہونے لگے

ہفتہ 20 جنوری 2007 11:58

لندن (اردوپوئنٹ اخبار تازہ ترین20جنوری2007) عاق میں ہسپتالوں میں ادویات اور طبی سہولیات کی کمی کے باعث ہزاروں بچے مر رہے ہیں یہ صورتحال اس وقت سے جاری ہے جب سے امریکہ اور برطانیہ نے عراق پر فوج کشی کی ہے۔ اس امر کا انکشاف برطانیہ کے سو سے زائد ممتاز ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے وزیراعظم ٹونی بلیئر کو لکھے گئے خط میں کیا ہے۔ اس خط پر عراقی ڈاکٹروں اور برطانیہ کے ان ماہر ڈاکٹروں کے دستخط کئے گئے ہیں جو فی الحال عراق میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ان ڈاکٹروں کے مطابق کئی بچے محض اس لئے مررہے ہیں کہ یہاں ان کے مرض سے متعلق بنیادی ادویات بھی نہیں ہیں۔ ہڈی ٹوٹنے یا کسی حادثہ میں زخمی ہونے والے بچوں کے آپریشن کی سہولت تک نہیں ہے۔ خط میں عراقی ہسپتالوں کی خستہ حالی کو بے نقاب کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کئی ہسپتالوں میں بچوں کو مصنوعی تنفس دینے کے لئے وینٹی لیٹر بھی نہیں ہیں جس کی وجہ سے پلاسٹک ٹیوب ان کی ناک میں ڈالنی پڑتی ہے جو بچوں کی ضرورت پوری نہیں کرپاتی اور نتیجتاً وہ موت کا شکار ہوجاتے ہیں جبکہ کئی بچے تو صرف وٹامن کی کمی کی وجہ سے موت کا شکار ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس خط پر دستخط کرنے والوں میں یونیورسٹی کالج آف لندن کے کے پروفیسر ڈیبی لالور‘ کلاؤ سیسٹررائل ہسپتال کے معاملج کرس برنس کاکس جیمس پیج یونیورسٹی ہسپتال کے آئی سی یو کے انچارج ڈاکٹر میگی رائٹ و دیگر ممتاز ڈاکٹر شامل ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی