آسٹریلوی ماہرین کا دماغ پر فالج کے اثرات روکنے والے مکڑی کے زہر کی دریافت کا دعوی

فالج کے حملے کے بعد 8 گھنٹے کے اندر یہ دوا دینے سے دماغ بڑی حد نقصان سے محفوظ رہتا ہے، ماہرینٰ

پیر 15 اپریل 2019 16:44

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2019ء) آسٹریلوی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے جزیرہ فریزر پر فنل ویب نامی مکڑی ایک ایسا مادہ خارج کرتی ہیں جس میں شامل عنصر دماغ پر فالج کے اثرات کو روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فریزر جزیرے کی فنل ویب نامی مکڑی اتنی زہریلی ہے کہ اس کے کاٹنے سے پندرہ منٹ کے اندر موت واقع ہو سکتی ہے۔

لیکن اس کا زہر ایک ایسی دوا کی تیاری میں استعمال ہو سکتا ہے جس سے سٹروک کے باعث ہونے والے دماغی نقصان کو روکا جا سکتا ہے۔ سائنسدان کہتے ہیں کہ اس زہریلے مادے سے دماغ میں ایک ایسے راستے کو بند کیا جا سکتا ہے جو سٹروک کے بعد موت کے امکانات کو بڑی حد تک بڑھا دیتا ہے۔آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف کوئینز لینڈ کے ماہرین کے مطابق یہ ایک بڑی پیش رفت ہے جس سے فالج کے مریضوں کو اس وقت تحفظ فراہم کیا جا سکتا ہے جب انہیں ہسپتال لے جایا جا رہا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ فالج کے حملے کے بعد چار سے ساڑھے چار گھنٹے کے اندر مریض کو مناسب دیکھ بھال اور ادویات کی فراہمی ضروری ہوتی ہے۔آسٹریلوی ماہرین کے مطابق اس مکڑی کے زہر سے تیار کی جانے والی دوا فوری طور پر پیرا میڈکس عملہ بھی دے سکتا ہے جس سے سٹروک کے بعد مریض مزید دماغی نقصان سے بچ سکتا ہے۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر گلین کہتے ہیں کہ سٹروک کے بعد دماغ کے اندر پیدا ہونے والے کیمیائی مادوں کی وجہ سے ایسی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے جو موت کا راستہ ہموار کرتی ہے۔

ایسا کیوں ہوتا ہے اس کی وجہ معلوم نہیں اور یوں عصبی خلیے مرنے لگتے ہیں۔ تاہم اب اٴْنہوں نے فریزر آئی لینڈ کے فنل ویب سپائیڈر کا زہر دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ اس سے موت کے امکانات میں رکاوٹ آتی ہے اور اس سے عصبی خلیے بھی نہیں مرتے۔ جو خلیے ختم ہو جاتے ہیں ان کا تو کچھ نہیں ہو سکتا لیکن ایک بات یقینی ہے کہ سٹروک کے بعد اگر آٹھ گھنٹوں کے اندر یہ دوا دے دی جائے تو دماغ بڑی حد نقصان سے محفوظ رہتا ہے۔

فریزر آئی لینڈ فنل ویب سپائیڈر آسٹریلیا کی ریاست کوئینز لینڈ ہی میں پائی جاتی ہیں اور یہ جھاڑیوں میں ریت اور زمین کے نیچے رہتی ہیں۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سٹروک موت کی دوسری بنیادی وجہ ہے اور معذوری کا تیسرا بڑا سبب ہے۔ آسٹریلیا میں ایک اندازے کے مطابق ہر سال سٹروک کا سامنا کرنے والوں کی تعداد 56 ہزار ہے۔ ان میں نئے مریض اور وہ افراد بھی شامل ہیں جن پر پہلے بھی فالج کا حملہ ہو چکا ہوتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط