سینیٹ اورقومی اسمبلی کے اجلاس 2روزکے وقفے کے بعد(کل) دوبارہ شروع ہوں گے، قومی اسمبلی میں احتساب بل 2012ء پیش کئے جانے کاامکان،حکومت بل کی منظوری،اپوزیشن مستردکرانے کیلئے ایڑی چوٹی کازورلگائے گی، اپوزیشن لیڈر کی (ن)لیگی ارکان کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت،احتساب بل کی پارلیمان سے منظوری کی صورت میں فصیح بخاری نیب کی چیئرمین شپ سے عملاً محروم ہو جائینگے

اتوار 18 نومبر 2012 19:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔18نومبر۔2012ء) سینیٹ اورقومی اسمبلی کے اجلاس 2روزکے وقفے کے بعد(کل)پیرکی شام دوبارہ شروع ہوں گے ، قومی اسمبلی میں احتساب بل 2012ء پیش کئے جانے کاامکان،مسلم لیگ(ن) کی جانب سے شدید ہنگامی آرائی متوقع، اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان نے (ن)لیگی ارکان کو ایوان میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ، احتساب بل کی پارلیمنٹ سے منظوری کی صورت میں ایڈمرل(ر) فصیح بخاری نیب کی چیئرمین شپ سے عملاً محروم ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کااجلاس ایوان کے چیئرمین سیدنیئرحسین بخاری جبکہ قومی اسمبلی کااجلاس سپیکرقومی اسمبلی ڈاکٹرفہمیدہ مرزا کی زیرصدارت شروع ہوگا۔قومی اسمبلی میں (کل)حکومت کی جانب سے احتساب بل 2012ء منظوری کیلئے پیش کیاجائے گا اوراس بل کومنظورکرانے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں حکومتی پارٹی کے چیف اور پی پی پی اور اتحادی جماعتوں کے تمام ممبران اسمبلی کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) نے اس بل کی بھرپورمخالفت کرنے کااعلان کررکھاہے اور اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان نے بھی (ن) لیگی ارکان کو ایوان میں اپنی حاضری یقینی اور بل کی بھرپور مزاحمت کرنے کی ہدایت کی ہے تاہم چیئرپرسن کمیٹی برائے قانون و انصاف کی جانب سے احتساب بل کا مسودہ تاحال مسلم لیگ (ن) کے کارکن زاہد حامد کو نہیں مل سکا ۔

(جاری ہے)

ادھر احتساب بل2012ء کی پارلیمنٹ سے منظوری کی صورت میں ایڈمرل(ر) فصیح بخاری نیب کی چیئرمین شپ سے عملاً محروم ہو جائیں گے کیونکہ مجوزہ احتساب بل کے تحت صرف سپریم کورٹ کا ریٹائرڈ جج، سپریم کورٹ کا جج بننے کے اہل فرد یا گریڈ22 کا کوئی ریٹائرڈ آفیسر ہی احتساب بیورو کاچیئرمین بننے کا اہل ہو گا۔ واضح رہے کہ ہفتہ کو چیئرمین نیب فصیح الدین بخاری نے اپنی پریس کانفرنس میں مستعفی نہ ہونے اور کرپشن کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا تاہم قانونی ماہرین کے مطابق ایڈمرل فصیح الدین بخاری گریڈ22 کے آفیسر یا ریٹائرڈ جج یا سپریم کورٹ کا جج بننے کے اہل نہیں اس لئے وہ احتساب بل کی منظوری کی صورت میں احتساب بیورو کے آئندہ چیئرمین مقرر نہیں ہو سکتے۔

دریں اثناء نئے احتساب بل میں ریٹائرڈ جنرلوں اور دیگر افسران کی بطور چیئرمین تقرری روکنے کیلئے(ن) لیگ نے چیئرمین کی اہلیت میں صرف سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج اور گریڈ22 کے افسران کی شق شامل کروائی ہے اگرگریڈ22 یا اس کے برابر کے الفاظ شامل ہوئے تو ریٹائرڈ فوجی جنرنیلوں کی تقرری کی راہ بھی ہموار ہو سکتی تھی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی