ڈی ایچ کیو ہسپتال میں اکتوبرکے دوران 1لاکھ25ہزار9سو49آؤٹ ڈورمریضوں کامعائنہ کر کے ادویات فراہم کی گئیں‘ 17ہزار8سو6مریضوں کوداخل کرکے طبعی سہولیات فراہم کی گئیں‘ 73 ہزار 5سو 13لیبارٹری ٹیسٹ اور17ہزار51ایکسرے کیے گئے، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سرجن ڈاکٹرجہانگیراحمدکی ڈپٹی کمشنرمسعودالرحمن کوٹلی کوہسپتال کے دورہ کے موقع پر بریفنگ

بدھ 21 نومبر 2012 16:47

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 21نومبر 2012ء)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں اکتوبرکے مہینے میں1لاکھ25ہزار9سو49آؤٹ ڈورمریضوں کامعائنہ کیاگیااورہسپتال میں موجود ادویات فراہم کی گئیں‘ 17ہزار8سو6مریضوں کوداخل کرکے طبعی سہولیات فراہم کی گئیں‘73ہزار5سو13لیبارٹری ٹیسٹ اور17ہزار51ایکسرے کیے گئے۔ بدھ کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سرجن ڈاکٹر جہانگیراحمدکی جانب سے ڈپٹی کمشنرمسعودالرحمن کوہسپتال کے دورہ کے دوران ہسپتال کی کارکردگی کی رپورٹ بارے بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹلی آزادکشمیرکابڑااوراہم ہسپتال ہے جومریضوں کوطبعی سہولیات فراہم کرنے میں نمایاں کرداراداکررہاہے اس ہسپتال میں ضلع کوٹلی، سدہنوتی اورضلع پونچھ کے مریضوں کاعلاج معالجہ ہورہاہے یہاں کے ڈاکٹرز،سرجنز،میڈیکل سپشلسٹ ودیگرسٹاف جانفشانی سے اپنے فرائض سرانجام دے رہاہے ہسپتال میں چھوٹے موٹے واقعات رونماہوجاتے ہیں مریضوں اوران کے ہمراہ آنے والے افراد کاخیال رکھاجائے جبکہ مریضوں کے ہمراہ آنے والے افرادبھی ڈاکٹرزکااحترام کریں اورقواعدوضوابط کااحترام کریں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ڈپٹی کمشنرنے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کادورہ کیاایس پی چوہدری غلام اکبر،اسسٹنٹ کمشنرڈاکٹرعمراعظم،انفارمیشن آفیسرطاہرچغتائی بھی ان کے ہمراہ تھے ہسپتال آمدپرایم ایس ڈاکٹرجہانگیر،ڈی ایچ اوڈاکٹرعبدالشکور،ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹرسیدشفقت علی،ڈاکٹرزمیڈیکل ایسوسی ایشن کے صدرسرجن ڈاکٹرسیدانوارمحی الدین،ڈاکٹرنصیر،ڈاکٹرسجاد، ڈاکٹرفیصل حمید،ڈاکٹرشجاعت علی نقوی، ڈاکٹرنذیر،ڈاکٹرریاض،ڈاکٹرسلیم ودیگرنے ڈاکٹرزنے ڈپٹی کمشنرودیگرمہمانوں کاہسپتال آمدپراستقبال کیاڈپٹی کمشنرنے ڈاکٹرزکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہانہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کودرپیش مسائل کے بارے میں اعلیٰ حکام کورپورٹ بھی پیش کرے گی ہسپتال انتظامیہ ہسپتال کے اندرموجودوسائل کوبروئے کارلاتے ہوئے مریضوں کی دیکھ بھال کاخیال رکھیں انہوں نے کہاکہ کوٹلی شہرمیں ناقص ادویات وانجکشنز کے خاتمے کے لیے بھی ڈاکٹرز اپناکردار اداکریں ڈرگزانسپکٹرباقاعدگی کے ساتھ میڈیکل سٹورزکوچیک کریں اورغلط ادویات فروخت کرنے والے افرادکے خلاف کاروائی کریں ایس پی چوہدری غلام اکبرنے کہاکہ جس طریقے سے پولیس اپناکرداراداکررہی ہے اسی طریقے سے محکمہ صحت کی اپنی اہمیت ہے کوٹلی کے اندر ہسپتال انتظامیہ کاکردارمثالی ہے اسسٹنٹ کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے کہاکہ میں نے ضلع کوٹلی کے اندرجعلی حکیموں اوربغیراسنادکے ڈینٹل کاکام کرنے والے افرادکے خلاف کاروائی کی اس سلسلہ میں محکمہ صحت بھی اپناکرداراداکرے ڈی ایچ او ڈاکٹرعبدالشکورنے کہاکہ ہم نے گوئی میں گزشتہ دو ماہ سے ہیپاٹائٹس کیمپ لگارکھاہے اورتقریبا تین ہزارافرادکامعائنہ کیاجس میں سے تیس فیصدافرادمیں ہیپاٹائٹس کامرض پایاگیامیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرسرجن جہانگیرنے کہاکہ ہسپتال انتظامیہ اورعملہ 24گھنٹے مریضوں کوصحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کرداراداکررہاہے اورہم اپنی ذمہ داریاں بھرپورانداز سے نبھارہے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی