ذیابیطس کے مریض روزہ رکھنے کے لئے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں، نجی ہسپتال میں سیمینار سے طبی ماہرین کا خطاب

جمعرات 2 مئی 2019 16:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2019ء) ذیابیطس کے مریض روزہ رکھنے کے لئے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔ ان خیالات کا اظہارشفا انٹر نیشنل ہسپتال میں روزہ ، صحت کے حوالے سے ایک آگاہی سمینار سے خطاب میں طبی ماہریں نے کیا۔ سیمینار میں ،ڈاکٹر ز ،نرسز ،پری میڈیکل سٹاف ،طلباء طلبات اور جڑواں شہروں سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

سمینار میں شرکاء کے لیے فری شوگر ٹیسٹ ،تحائف اور ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ڈاکٹر اسامہ اشتیاق ( ماہر ذیابیطس ) شفا انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد نے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ رمضان کریم کی برکتوں سے بھر پور فائدہ اٹھانے کے لیے روزہ رکھے لیکن ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ضروری ہے کہ ڈاکٹر سے مشورہ ضرور لیں اور روزہ رکھنے سے پہلے اور بعد میں روز مرہ معمول کے مطابق ادویات کے استعمال کو یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ مریضوں کو رمضان میںروزہ رکھنے کے بارے میں خود فیصلہ کرنے سے گریز کرنا چائیے اس لیے مریض کو چاہیے کہ روزہ رکھنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کر لے ۔ شفا انٹر نیشنل ہسپتال کے اسلاملک سینٹر کے سربراہ عظمت اللہ قریشی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزہ ہر مسلمان پر فرض قرار دیا گیا ہے اس لیے تمام مسلمانوں پر ذمہ داری عائد ہے کہ روزے کو اپنا معمول بنائے ،روزہ نہ صرف ایک فرض عبادت ہے بلکہ روزہ رکھنے سے صحت کے حوالہ سے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان الکریم کے دوران بالعموم صحت کے حوالہ سے بہت سے سوالات پو چھے جاتے ہے اس لیے ایک بات ذہین نشین کر لینی چا ئیے کہ اگر کوئی شخص مریض ہو تو اس کو روزہ چھوڑ نے کی اجازت اوراس شرط کے ساتھ بعد میں جب صحت یاب ہو جائے تو چھوٹے ہوئے روزے رکھے اگر کوئی شخص انتہائی کمزور صحت یا بیماری کے سبب فرض روزے ادا نہیں کر سکتا تو اس کو چا ہیے روزوں کا کفارہ فدیہ کی صورت میں ادا کریں ۔

چھوٹ ایسے بوڑھے لوگوں کے لیے بھی ہے جن کی صحت روزہ رکھنے کی اجازت نہیں دیتی حاملہ خواتین بھی روزے کی رخصت سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں، یہی چھوٹ دودھ پلانے والی ماو،ْں کے لیے بھی ہے ۔انہوں نے شرکاء کو مز ید بتایا کہ اگر کوئی شخص انجکشن لگوائے جو طاقت کا نہ ہو تو روزہ نہیں ٹوٹتا اور نہ ہی آنکھ اور کان میں دوا ڈالنے سے روزے پر کوئی اثر پڑتا ہے ۔

زینب غیور (ماہرغذ ائیت ) نے سیمنار میں موجود شرکاء کو مشورہ دیا کہ مریض کو چاہیے کہ رمضان کے دوران تلی ہوئی اور مر غن غذائوں سے ممکنہ طور پر پر ہیز کریں سحر و افطار میں زیادہ مقدار میں پانی اور دیگر مشروبات جن میں شوگر کی مقدار کی کمی پائی جائے ان کا استعمال کریں اور ایسی غذائوں کے استعمال کو یقینی بنائے جن میں پروٹین کی مقدار ذیادہ ہو تاکہ روزے کے دوران مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑئے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی