سوہاوہ کا تحصیل ہسپتال سوہاوہ اہم شعبوں کے ڈاکٹروں سے محروم

ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کی بناءپر مریضوں کو راولپنڈی ریفر کرنا معمول بن گیا

جمعہ 3 مئی 2019 11:53

سوہاوہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین- 2 مئی 2019ء، نمائندہ خصوصی، احسن وحید) سوہاوہ کا اکلوتاسرکاری طبی مرکز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ ڈاکٹروں سے محروم ہے۔ جس کے باعث مریضوں کو علاج معالجے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تحصیل سوہاوہ کے اس اکلوتے ہسپتال میں ڈاکٹروں کی عدم دستیابی پر مریضوں کو راولپنڈی ریفر کرنا معمول بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہستپال سوہاوہ میں میڈیکل آفیسر کی سات سیٹیں خالی ہونے اور سکن سپیشلسٹ ، ای اینڈ ٹی، سرجن ، میڈیکل سپیشلسٹ ، چیسٹ سپیشلسٹ نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہستپال سوہاوہ میں آنے والے مریضوں کو سپیشلسٹ اور میڈیکل آفیسر نہ ہونے کی وجہ سے راولپنڈی ریفر کر دیا جاتا ہے اور ہسپتال میں ایک ہی ایمبولینس ہونے کی وجہ سے مریضوں کو پرائیویٹ ایمبولینس میں راولپنڈی جانا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

متعدد بار منتخب نمائندوں سمیت ڈپٹی کمشنر جہلم اور صوبائی وزیر تعلیم یاسمین راشد کو اپیل کرنے کے باوجود ہسپتال میں ڈاکٹرز کی تعیناتی کو یقینی نہ بنایا جا سکا۔ جبکہ دوسری طرف آپریشن تھیڑ کی سہولت ہونے کے باوجودسرجن ڈاکٹر شبیر اختر کا کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد تا حال کسی بھی سرجن کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تعینات نہ کیا جا سکا۔ شہریوں نے ایم پی اے راجہ یاور کمال ، ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے مطالبہ کیا ہے کہ لاکھوں کی آبادی کے لئے بنائے جانے والے واحد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹرز کی تعیناتی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے تاکہ تبدیلی کا دعویٰ کرنے والی حکومت کا عوامی ریلیف عوام تک پہنچ سکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی