ایڈز اور کالے یرقان جیسی بڑھتی ہوئی مہلک بیماریوں کے بعد حجاموں کی شامت آگئی

جیکب آباد کے شہریوں نے حکومت سے اتائی ڈاکٹروں اور حجاموں کے خلاف کارروائی مطالبہ کردیا

منگل 14 مئی 2019 16:27

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2019ء) جیکب آباد میں ایڈز اور کالے یرقان جیسی بڑھتی ہوئی مہلک بیماریوں کے بعد حجاموں کی شامت آگئی، شہریوں نے اتائی ڈاکٹروں اور حجاموں کے خلاف کارروائی مطالبہ کردیا، محکمہ صحت نے اتائی ڈاکٹروں کے بعد حجاموں کے خلاف بھی کارروائی فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ایڈز کے کیسز ظاہر ہونے کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے ضلع بھر میں اتائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیاگیا ہے اور کئی اتائی ڈاکٹروں کی کلینکوں کو سیل کردیا گیا ہے، محکمہ صحت کی جانب سے اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کے بعد شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اتائی ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ غیر قانونی لیبارٹریز سمیت حجاموں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے کیوں کہ جان لیوا مہلک امراض کو ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل کرنے میں جہاں اتائی ڈاکٹر ملوث ہیں وہیں پر حجام اور غیر قانونی لیبارٹریز کا اہم کردار ہے کیوں کہ حجام استعمال شدہ بلیڈ کا بار بار استعمال کرتے ہیں اور اسی طرح حجاموں کے زیر استعمال دیگر آلات بھی صاف نہیں ہوتے جس کے باعث جان لیوا مہلک بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں، شہریوں کے ایسے مطالبے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ محکمہ صحت نے حجاموں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے اور جلد ٹیم تشکیل دیکر نائیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کالے یرقان اور ایڈز جیسی مہلک بیماریوں کی وجہ اتائی ڈاکٹر ہیں جواستعمال شدہ سرنج سمیت دیگر آلات کا غلط استعمال کررہے ہیں اسی طرح حجام بھی بیماریاں پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں اتائی ڈاکٹروں کے ساتھ حجاموں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اس سلسلے میں پی ایم اے کے رہنما ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا کہ اتائی ڈاکٹروں سمیت حجام کالے یرقان، ایڈز سمیت دیگر جان لیوا بیماریاں پھیلا رہے ہیں اس لیے بیماریاں پھیلانے والے حجاموں کی حجامت کی جائے،انہوں نے کہا کہ حجام اور بیوٹی سیلون پر استعمال ہونے والی اشیاء جن میں کنگا، استرا، استعمال شدہ بلیڈ اور غیر معیاری کاسمیٹک ہے جو بہت سی جان لیوا بیماریوں کی سب سے بڑی وجہ بن رہے ہیں، انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ملک وقوم کو کالے یرکان اور ایڈز جیسی جان لیوابیماریوں سے بچانے کے لیے حجام اور بیوٹی سیلونز کو رجسٹرڈ کیا جائے اور بیماریاں پھیلانے والے حجاموں کو روکنے میں اپنا فعال کردار ادا کریں،انہوں نے مزید کہا کہ جو حجام پرانا بلیڈ، استرا اور گندا کنگا استعمال کرتا پکڑا جائے تو اس پر فوری طور پر مقدمات درج کیے جائیں اور حجاموں اور سیلونز پر کام کرنے والوں کی میڈیکل ٹیسٹ کرائی جائے تاکہ جان لیوا بیماریوں سے بچا جاسکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی