ایک خون کے ٹیسٹ سے کئی برس قبل امراض قلب کی پیشگوئی ممکن

خون ٹیسٹ فی الحال تحقیقی مراحل کے لیے استعمال ہورہا، جلد امریکا میں متعارف کرایاجائیگا،رپورٹ

جمعہ 17 مئی 2019 16:54

ایک خون کے ٹیسٹ سے کئی برس قبل امراض قلب کی پیشگوئی ممکن
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) امراض قلب اکثر اس وقت سامنے آتے ہیں جب معاملہ کافی بگڑ چکا ہوتا ہے اور مریض ان کے بارے میں جان کر دنگ رہ جاتا ہے مگر اب ایک خون کے ٹیسٹ سے کئی برس قبل ہارٹ اٹیک کے خطرے کے بارے میں جاننا ممکن ہوسکے گا۔یہ انتہائی حساس ٹروفینین ون بلڈ ٹیسٹ امراض قلب کی پیشگوئی کئی برس پہلے کرسکے گا یہاں تک کہ ایسے افراد میں بھی جن میں کسی قسم کی علامات سامنے نہیں آئی ہوں گی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق طبی جریدے جرنل سرکولیشن میں شائع تحقیق کے دوران 15 برس کے عرصے میں 54 سے 73 سال کے 8 ہزار سے زائد افراد کا جائزہ لیا گیا۔1998 میں جب پہلی بار ان افراد کے خون کے نمونوں کو لیا گیا تو ان میں امراض قلب کا کوئی امکان موجود نہیں تھا جس کے بعد دوا ساز کمپنی ایبٹ کے تیار کردہ انتہائی حساس بلڈ ٹیسٹ میں ان کے خون میں ٹروپونین کی سطح کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ ایک ایسا پروٹین ہے جو دل اس وقت خارج کرتا ہے جب اسے نقصان پہنچ رہا ہوتا ہے اور خون کے نمونوں میں اس کی تشخیص ممکن ہوتی ہے۔اس تحقیق میں رضاکاروں کا جائزہ 15 برس تک لیا گیا تاکہ دیکھا جاسکے کہ انہیں امراض قلب کا سامنا تو نہیں ہوتا۔85 فیصد محفوظ شدہ خون کے نمونوں میں ٹروپونین کی تشخیص ہوئی اور نتائج سے ثابت ہوا کہ جن افراد کے نمونوں میں اس پروٹین کی مقدار بہت زیادہ ہے، ان میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ دوگنا جبکہ فالج کا خطرہ 3 گنا زیادہ ہوتا ہے۔

ٹروپونین کی زیادہ مقدار ہونے سے لوگوں میں ہارٹ فیلیئر کے باعث ہسپتال پہنچ جانے کا خطرہ 4 گنا زیادہ بڑھ جاتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق امراض قلب اور فالج دنیا میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے تاہم ان کی روک تھام اس وقت ممکن ہے جب ان کی تشخیص جلد ہوجائے گاور طرز زندگی میں تبدیلیاں لاکر اس خطرے کو نمایاں حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔یہ خون کا ٹیسٹ فی الحال تحقیقی مراحل کے لیے استعمال ہورہا ہے مگر ایبٹ اسے جلد امریکا میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی