محکمہ صحت نے دوران زچگی حاملہ خواتین میں شرح اموات کی کمی کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کر نے کی ہدایت

بدھ 22 مئی 2019 13:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) محکمہ صحت نے دوران زچگی حاملہ خواتین میں شرح اموات کی کمی کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کر نے کی ہدائت کر دی ہے تاکہ انہیں دوران زچگی کسی بھی قسم کی پیچیدگی سے بچانے سمیت زچگی کے دوران حاملہ خواتین میں بڑھتی ہوئی شرح اموات کو کم سے کم کرنے میں مدد مل سکے۔ محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایاکہ حمل کے دوران خواتین کو کم از کم 4 مرتبہ اپناطبی معائنہ کروانا چاہیے تاکہ انہیںخود اور پیدا ہونے والے بچے کی صحت سے متعلق مشکلات سے بچانا ممکن ہو سکے ۔

انہوں نے بتایاکہ یہ معائنہ پہلے ماہ ، پانچویں ماہ، آٹھویں ماہ اور نویں ماہ کروانا اشدضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ان ٹر ینڈ دائیوں یا دیگر ہیلتھ سٹاف کی بجائے گائناکالوجسٹ یا لیڈی ہیلتھ وزیٹر سے طبی معائنہ کروانا سود مند ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ جو مائیں دوران حمل تشنج سے بچائو کے ٹیکے نہ لگواتی ہیں وہ جھٹکوں کی جان لیو ا بیماری کا بھی شکارہو سکتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حمل کے دوران عورتوں کو اضافی خوراک ، مناسب آرام، چوتھے مہینے سے لیکر بچے کی پیدائش کے 6 ماہ بعد تک روزانہ فولاد کی گولیاں کھانی چاہئیں ۔ انہوں نے بتایا کہ لیموں پانی خون بنانے والی فولاد کی گولیوں کو جسم میں اچھی طرح جذ ب کرنے میں مدد دیتا ہے ۔انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں مزید معلومات ، رہنمائی یا مشاورت کیلئے بی ایچ یوز ، آر ایچ سیز ، تحصیل و ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں ، لیڈی ہیلتھ ورکرز سے بھی معاونت حاصل کی جا سکتی ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی