ضلعی حکومت طبی عملے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی، اسد علی کشمیری

جمعرات 23 مئی 2019 12:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) ضلعی نائب ناظم مردان اسد علی کشمیری نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تخت بھائی کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہسپتال میں صفائی کی بہتر صورتحال پر ہسپتال انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو توصیفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے ہسپتال میں ایکسرے روم،لیبارٹری،میڈیکل اور سرجیکل وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں سے دی جانے والی سہولیات کے بارے میں استفسا ر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہسپتال عملے کو ہدایت کی کہ عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔اس موقع پر ضلع نائب ناظم نے ہسپتال میں ایک اعلی سطح اجلاس کی صدارت بھی کی۔اجلاس میں ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کچکول،پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل کو درپیش مسائل کے حل کے لئے فوری طور پر اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے اسد علی کشمیری نے کہاکہ ضلعی حکومت طبی عملے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر ائے گی۔انہوںنے کہاکہ ضلعی حکومت محدود وسائل میں عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط