کمشنر فیصل آباد نے ڈینگی کی روک تھام کیلئے انسداد و حفاظتی اقدامات کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی

جمعرات 11 جولائی 2019 14:38

کمشنر فیصل آباد نے ڈینگی کی روک تھام کیلئے انسداد و حفاظتی اقدامات کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2019ء) کمشنر فیصل آباد ڈویژن محمود جاوید بھٹی نے ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،چنیوٹ میں مون سون کے دوران ڈینگی کی روک تھام کیلئے انسداد و حفاظتی اقدامات کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ اس ضمن میں بھرپور ذمہ داری کامظاہرہ کرنے سمیت کسی بھی قسم کی غفلت ، کوتاہی ، لاپرواہی سے گریز کیاجائے نیز کہیں بھی بارشوں کا پانی کھڑا نہیں رہنا چاہیے لہٰذامتعلقہ حکام مختلف مقامات پرڈینگی لاروا کے خدشات کو بار بار چیک کریں۔

موجودہ موسم کے پیش نظر انسداد ڈینگی مہم پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ بارشوں کے باعث موسمی درجہ حرارت میں کمی سے ڈینگی کی افزائش کا خطرہ موجود ہے لہٰذا انسداد ڈینگی انتظامات میں کوتاہی اور غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ ڈینگی لاروا کی افزائش کے تمام تر ذرائع کا یکسر خاتمہ ہونا اوراس سلسلے میں فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی واضح طور پر نظر آنی چاہیے۔

کمشنر نے کہاکہ حفاظتی وانسدادی اقدامات کے ساتھ ساتھ عوامی آگہی مہم کا سلسلہ بھرپور انداز میںجاری رہنا چاہیے۔انہوں نے ٹائرشاپس،کباڑ خانوں،قبرستانوں اور ڈینگی لاروا کے دیگر ممکنہ مقامات کی تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ اور ڈینگی کے انسداد میں تعاون نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کی بھی ہدایت کی ۔انہوں نے چاروں اضلاع کے محکمہ صحت کے حکام سے بھی کہا کہ وہ انسداد ڈینگی سے متعلق محکمانہ کارکردگی کے بارے میں انہیں ہفتہ واررپورٹ پیش کریں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی