پھلوں اور سبزیوں کو محفوظ کرنے کیلئے استعمال کئے جانے والے کیمیکل انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہیں،

دنیا کے کئی ممالک میں ان کے استعمال پر پابندی عائد ہے، ماہرین صحت

منگل 16 جولائی 2019 15:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کو محفوظ کرنے کے لئے استعمال کئے جانے والے کیمیکل انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق پھلوں اور سبزیوں کے لئے محفوظ اور تازہ رکھنے کے لئے عمومی طورپر جو کیمیکل استعمال کئے جاتے ہیں ان میں کیلشیئم کاربائیڈ ، آر سینک اور فاسفورس وغیرہ شامل ہوتی ہیں جن پر دنیا کے کئی ممالک میں ان کے استعمال پر پابندی عائد ہے ۔

ماہرین صحت نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ یہ کیمیکل پھلوں اور سبزیوں کو محفوظ کرنے کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں تاہم اس کے مضر اثرات انسانی صحت پر پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پھلد ار درختوں آم ، کیلا اور سیب سمیت دیگر پھلوںکی نشو و نما کے لئے بھی مختلف قسم کے کیمیکلزکا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ انسانی زندگی کے لئے خطرہ ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین صحت نے بتایاکہ ان کیمیکلز کے نتیجے میں کینسر ، گردوں اور معدے کی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کیمیکلز کی روک تھام کے لئے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہاکہ مارکیٹ میں دستیاب دودھ، دہی اور دیگر اشیائے خوردونوش بھی خالص نہیں جبکہ اب پھلوں اور سبزیوں میں کیمیکلز کا استعمال بھی بڑھنے لگا ہے۔شہری ثمینہ چوہدری نے کہاکہ عوام کس پر اعتماد کرے جب اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ ہو تو پھر کیا کھایا جائے ۔ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ کیمیکلز کے استعمال کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کرے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی