ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ کی صحت کے مسائل کے حوالے سے ٹائون کمیٹی پتھورو میں کھلی کچہری

منگل 16 جولائی 2019 17:28

عمر کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) ہائی کورٹ آف سند ھ کے احکامات کی روشنی میںڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی چیرمین ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن کی جانب سے صحت کے مسائل کے حوالے سے ٹائون کمیٹی پتھورو میں کھلی کچہری منعقد کی گئی ، جس میں کمیٹی کے ممبران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر الھداد راٹھور ، اسسٹنٹ کمشنر پتھورو ، ایم ایس پتھورو ڈاکٹر یوسف ، ایم ایس عمرکوٹ ڈاکٹر جام کنبھر اور دیگر محکمہ صحت کے آفسران اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر تعلقہ پتھورو کی عوام نے اسپتال میں ڈاکٹروں اور ادویات کی کمی ، خراب مشنیوں ، ادویات کا وقت سر نا ملنا ، رات کے اوقات ڈاکٹر اور دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف کا ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنا ، لیڈی ڈاکٹر کا نا ہوا ، حاملہ عورتوں کو خون کی کمی کی انجیکشن مہیا نہیں کرنا اور کتے کاٹنے کی ویکسین کی عدم موجودگی اور دیگر صحت کے حوالے سے شکایات کے انبار لگائے گے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تعلقہ پتھورو کی اسپتال میں کل 13 ڈاکٹرز کی مقرریاں کی گی ہیں جن میں سے پانچ ڈاکٹر زنے ڈیوٹی جوائن کر لی ہے ، انہوںنے کہا کہ تمام جلد تعلقہ پتھورو کی اسپتا ل کو تمام صحت کی سہولیات فراہم کی جائے گی اور ایک ماڈرن اسپتال کا درجہ دے کر آپریشن تھریٹر کو فعال کیا جائے گا ، اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تعلقہ پتھورو کے ڈاکٹر کی رہائیش گاہ پر جن بااثر لوگوں کے قبضے ہیں انہیں جلد ختم کروا کرڈاکٹر کے حوالے کئے جائیںاور شام اور مڈ نائیٹ کی شفٹوں میں ایک ایمرجنسی ڈیوٹی ڈاکٹر مقرر کیا جائے ، انہوںنے کہا کہ اسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کو کھانا فراہم کرنے کے حوالے سے بہتر انتظامات کئے جائیں اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر الھداد راٹھور نے کہا کہ آئیندہ ماہ تعلقہ پتھورو کے اسپتال کو 24 گھنٹے فنشنل کرکے لیبر روم کو بھی فعال کیا جائے گا ، انہوںنے حاملہ عورتوں کو خون کی کمی کی انجیکشن فراہم نا کرنے کی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے بتایا کہ خون کی کمی کا انجیکشن (مونو فر) اسپتال میں موجود ہے مگر یہ انجیکشن ایک لیڈی ڈاکٹر کی مکمل چیک اپ کے بعد ہی حاملہ عورتوں کو فراہم کیا جاتا ہے ، اس موقع پر میر محمد عیسی نوھڑی نے شکایات نوٹ کرواتے ہوئے بتایا کہ تعلقہ پتھورو کی کل ڈیڈ لاکھ کے قریب آبادی پر مشتمل شہر میں ایک صرف ایک اسپتال موجود ہے جو کہ صحت کی تمام سہولیات فراہم کرنے سے ناکام ہے اور یہ اسپتال ایک ریفر سینٹر بنا ہوا ہے جبکہ بشیر ساند ، شاہد رسول ، میر حسن آریسر اور دیگر نے بھی صحت کے حوالے سے شکایات نوٹ کروائیں، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام شکایات کو فوری حل کرنے کے حوالے سے احکامات جاری کئے

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی