ملالہ یوسفزئی کے سر کا ایک اور آپریشن ہوگا،علاج کے دوران ملالہ کی صحت بہتر ہو رہی ہے ،برطانوی ڈاکٹرز

جمعہ 4 جنوری 2013 13:24

برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 4جنوری2013ء ) برطانوی ڈاکٹروں نے کہاہے کہ پاکستان میں طالبان کے حملے میں زخمی ہونے والی پندرہ سالہ ملالہ یوسفزئی کے سر کا ایک اور آپریشن کیا جائے گا۔برمنگھم کے ملکہ الزبتھ ہسپتال میں ملالہ کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کے مطابق کارنیئل ری کنسٹرکشن سرجری رواں ماہ کے آخر یا فروری کے شروع میں ہوگی۔

گزشتہ سال اکتوبر میں جب 15 سالہ ملالا پر حملہ ہوا تو گولی ان کی بائیں آنکھ کے اوپر لگی اور دماغ کو چھو کر گزر گئی تھی۔ اس گولی کو ملالہ کو برطانیہ لے جانے سے پہلے پاکستان میں ہی نکال دیا گیا تھا۔ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈیو روسر نے کہا ہے کہ’علاج کے دوران ملالہ کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔‘ انہوں نے بتایا کہ ’ملکہ الزبتھ ہسپتال کے ماہر ڈاکٹر برمنگھم چلڈرنز ہسپتال کے ساتھی ڈاکٹرز کی مدد سے ملالہ کا علاج کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

طالبان شدت پسندوں کے مطابق انہوں نے ملالہ کو اس لیے نشانہ بنایا کیونکہ وہ ’سیکولرازم‘ کو فروغ دے رہی تھیں۔ شدت پسندوں نے دھمکی دی تھی کہ وہ ملالہ کو پھر سے نشانہ بنائیں گے۔ملالہ یوسفزئی پرحملے کے بعد طالبان کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس حملے کے حوالے سے شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا ہے۔ادھر حکومت پاکستان نے ملالہ یوسفزئی کے والد ضیا الدین یوسفزئی کو برمنگھم میں پاکستانی قونصلیٹ میں تعلیم کا اتاشی مقرر کیا ہے۔

ملالہ یوسفزئی کے والد کا مینگورہ میں اپنا سکول ہے جہاں ان کی اپنی بیٹی بھی زیر تعلیم تھی۔ملالہ کو حال ہی میں سنہ دو ہزار بارہ کا عالمی ٹپریری ایوارڈ برائے امن دیا گیا ہے۔پاکستان کے دفترِ خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ملالہ کو آئرلینڈ کا یہ ایوارڈ تمام بچوں کے لیے تعلیم کے حق کے لیے آواز بلند کرنے اور ان کے حوصلے کی وجہ سے دیا گیا ہے۔سنہ دو ہزار سات میں پاکستان کی سابق وزیرِاعظم بینظیر بھٹو نے بھی ٹپریری ایوارڈ جیتا تھا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی