ْمچھلی کا گوشت ہیموگلوبن میں اضافہ اور کولیسٹرول میں کمی کا اہم ذریعہ ہے،ماہرین آبی حیات

منگل 23 جولائی 2019 14:15

ْمچھلی کا گوشت ہیموگلوبن میں اضافہ اور کولیسٹرول میں کمی کا اہم ذریعہ ہے،ماہرین آبی حیات
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) ماہی پروری کے ماہرین آبی حیات نے کہاہے کہ مچھلی کا گوشت ہیموگلوبن میں اضافہ اور کولیسٹرول میں کمی کا اہم ذریعہ ہے لہٰذا لو گ توانائی کے خزانہ کی حیثیت سے مچھلی کے گوشت کو ترجیح دیں جو انسان کو ڈپریشن سے بھی نجات دلاتاہے اور حالیہ تحقیق کے دوران خون میں ہیموگلوبن میں اضافہ اور کولیسٹرول میں نمایاں کمی بھی دیکھنے میں آئی ہے جس کے باعث مچھلی کے گوشت کی اہمیت و افادیت میں مزید اضافہ ہو گیاہے۔

ماہرین نے بتایاکہ حالیہ تحقیق سے یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ اگر ایک مہینہ میں 5بار مناسب مقدار میں مچھلی کا گوشت استعمال کر لیا جائے تو خواتین میں بالخصوص اور مردوں میں بالعموم فالج کا خطرہ نہ رہتاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ دماغی محنت کرنے والے افراد کیلئے مچھلی کا گوشت انتہائی عمدہ غذا ہے کیونکہ اس میں پائے جانے والے 3فیٹی ایسڈز ذہنی امراض کی روک تھام میں انتہائی معاون ہیں ۔ انہوںنے بتایاکہ مچھلی کے گوشت سے دماغ کو تقویت ملتی ہے جس سے ڈپریشن کا بھی خاتمہ یقینی ہو جاتاہے۔ انہوںنے کہاکہ مچھلی کا گوشت دل کی دھڑکن کو معتدل رکھتاہے اور یہ کینسر کی بعض اقسام سمیت پیٹ کے ورم سے متعلقہ بیماریوں کے خاتمہ میں بھی انتہائی ممد و معاون ثابت ہواہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط