سول ہسپتال میرپورخاص میں علاج اور تمام انتظامات کو درست کیا جائے،ڈویڑنل کمشنرعبدالوحید شیخ

منگل 23 جولائی 2019 14:37

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) سول ہسپتال میرپورخاص میں علاج اور تمام انتظامات کو درست کیا جائے، عوام کو بہتر سے بہتر علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں، ان خیالات کا اظہار ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے سول ہسپتال میرپورخاص کی انتظامیہ کوہدایت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہسپتال آنے والے تمام مریضوں کو علاج معالج کی بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے موئثر اقدامات کئے جائیں تاکہ وہ صحت مند ہوسکیں اور ان کی زندگی بچ سکے یہ ہدایت انہوں نے اپنے دفتر میں عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں انہوں نے کہا کہ میں نے سول ہسپتال کے دورے کے دوران صفائی ستھرائی،ادویات اور ایمبولینس کی موجودگی کے سلسلے میں انتظامیہ کو ہدایات دی تھیں اس ضمن میں سول ہسپتال کے ڈاکٹروں پرمشتمل کمیٹی کا اجلاس جلد منعقد کرکے تمام سہولیات جلد از جلد درست کی جائیں اس سلسلے میں ڈویڑنل و ضلعی انتظامیہ ہرممکن تعاون کرے گی کمشنر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کو ہدایت کی کہ مریضوں کو ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کمی اور موجودگی کا بروقت معلوم ہوسکے،انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو مزید ہدایت کی کہ سول ہسپتال میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری کو بھی یقینی بنایا جائے کمشنر نے قائمقام ڈپٹی کمشنر میرپورخاص کو ہدایت کی کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے جلد ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس طلب کریں اجلاس میں قائمقام ڈپٹی کمشنر میرپورخاص اقبال میرانی، ڈائریکٹر ہیلتھ میرپورخاص ڈاکٹر اکرم سلطان،ڈائریکٹر انفارمیشن میرپورخاص شفیق حسین میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آفس حیدرآباد ڈاکٹر یارمحمد کھوسو، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال میرپورخاص ڈاکٹر عبدالواحد خاصخیلی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط