گردے فیل ہونے کی بڑی وجہ شوگر کا مرض ہے ، یورک ایسڈ گردوں میں پتھری کے باعث گردے بھی فیل ہو سکتے ہیں، پروفیسر ڈاکٹر اعزاز

پیر 29 جولائی 2019 16:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2019ء) گردے فیل ہونے کی بڑی وجہ شوگر کا مرض ہے جبکہ یورک ایسڈ گردوں میں پتھری کے باعث گردے بھی فیل ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ماہر امراض گردہ پروفیسر ڈاکٹر اعزاز نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلڈ پریشر کے مریض پوری آبادی کا 20 فیصد یعنی ہر 10 میں سے 2 لوگوں کو ہائی بلڈ پریشر ہے، تقریباً اتنے ہی لوگ شوگر سے متاثر ہیں، بلڈ پریشر سے زیادہ خطرناک شوگر کا مرض ہے جس کے باعث گردے فیل ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 1975ء لے کر آج تک گردے فیل ہونے کی سب سے بڑی وجہ شوگر کا مرض ہے۔ ہیپاٹائٹس سی سے بھی گردے متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پین کلر ادویات کڈنی کے فلٹریشن کے فلو کو روک دیتی ہیں جس کے باعث کڈنی متاثر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری آبادی میں شوگر کا تناسب بہت بڑھ گیا ہے اس کے بڑھنے کی بڑی وجہ ہمارا لائف سٹائل کے علاوہ کزن میرج ہے، جسمانی ورزش کرنے کا رجحان ختم ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے گھروں میں سبزیاں اگائیں اور سبزیاں زیادہ سے زیادہ کھائیں، ورزش کریں، صاف پانی پیئں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہوم کچن گارڈن کو لازمی قرار دینا چاہئے۔ گردوں میں پتھری بننے سے بچنے کیلئے لوگوں کو دن بھر میں تین سے چار لٹر روزانہ پانی پینے کی عادت بنانی چاہئے، اپنا وزن کنٹرول میں رکھنا چاہئے، ایسی خوراک نہیں کھانی چاہئے جو پتھری کا باعث بنتی ہوں، پتھری بننے کی بڑی وجہ یورک ایسڈ کا بڑھنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شوگر کنٹرول تو ہو سکتی ہے لیکن ختم نہیں ہو سکتی، اصل میں جن لوگوں کو شوگر اس لئے ٹھیک لگتی ہے کیونکہ ان کی انسولین گردوں سے خارج نہیں ہو رہی ہوتی، اگر گردے خراب ہوں تو گردے انسولین خارج نہیں کرتے اور خون میں انسولین کا لیول زیادہ نہیں ہوتا اور مریض کو لگتا ہے کہ ان کی شوگر ٹھیک ہو گئی ہے حالانکہ یہ گردے خراب ہونے کی ایک بڑی علامت ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی