سرجری سے پہلے موسیقی اعصاب کو پرسکون کر سکتی ہے، طبی ماہرین

ہفتہ 3 اگست 2019 14:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2019ء) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ سرجری سے پہلے موسیقی اعصاب کو پرسکون کر سکتی ہے۔ امریکا کی یونیورسٹی آف پینسلوینیا کے ماہرین نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں کہا ہے کہ آپریشن سے پہلے گانا سننا مریضوں کے اعصاب کو پرسکون رکھنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے جس سے پریشانی، بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن کو کم کیا جا سکتا ہے۔

معروف جریدے بی ایم جے میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق تحقیق کے دوران مریضوں کے ایک گروپ کے جسم کے ایک حصے کو سن کرنے والی دوا کے ساتھ میڈازولم نامی بے ہوشی کی دوا پلائی گئی اور دوسرے گروپ کے مریضوں کو برطانوی بینڈ مارکونی یونین کا گانا تین منٹ تک سنایا گیا۔ ماہرین کے مطابق دونوں گروپوں کے مریضوں کی ذہنی پریشانی ایک ہی سطح تک کم ہوئی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ نشے کو کم کرنے والی دوائیاں جو ذہنی پریشانی کو کم کرتی ہیں ان کا سائیڈ افیکٹ بھی ہو سکتا ہے جس کے لئے ڈاکٹروں کی مسلسل نگرانی کی ضرورت ہے۔ یونیورسٹی آف پینسلوینیا پیرویلمین سکول آف میڈیسن کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وینا گراف کا کہنا ہے کہ موسیقی دماغ کے جذباتی علاقے کو روشن کر دیتی ہے جس سے مریض پرسکون ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسیقی شفاء بخش سکتی ہے اور جسم و دماغ میں کئی طریقوں سے تحریک بھی پیدا کر سکتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی