بند کریں
صحت صحت کی خبریںلانس آرمسٹرونگ نے ممنوعہ ادویات کے استعمال کا اعتراف کرلیا

صحت خبریں

وقت اشاعت: 19/01/2013 - 23:01:19 وقت اشاعت: 19/01/2013 - 22:58:40 وقت اشاعت: 19/01/2013 - 21:51:14 وقت اشاعت: 19/01/2013 - 20:54:40 وقت اشاعت: 19/01/2013 - 20:51:57 وقت اشاعت: 19/01/2013 - 18:19:22 وقت اشاعت: 19/01/2013 - 15:41:26 وقت اشاعت: 19/01/2013 - 15:40:48 وقت اشاعت: 19/01/2013 - 15:22:34 وقت اشاعت: 19/01/2013 - 14:54:35 وقت اشاعت: 19/01/2013 - 14:27:22

لانس آرمسٹرونگ نے ممنوعہ ادویات کے استعمال کا اعتراف کرلیا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جنوری۔2013ء)امریکی سائیکلسٹ لانس آرمسٹرونگ نے پہلی بار عوامی سطح پر ممنوعہ قوت بخش ادویات کے استعمال کا اعتراف کرلیا ہے۔ امریکی ٹی وی کے مقبول پروگرام اوپرا ونفری شو میں انٹرویو دیتے ہوئے امریکی سائیکلسٹ کا کہنا تھا کہ قوت بخش ادویات کے حوالے سے وہ جو کچھ کہتے رہے وہ ایک بہت بڑا جھوٹ تھا۔ انہوں نے خود کو خامیوں سے بھرپور شخصیت قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام فیصلے انہوں نے خود کیے۔ غلطیوں پر معزرت خواہ ہوں۔ آرمسٹرونگ نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں اپنی سات فتوحات کو انہیں ادویات کا مرہونِ منت قرار دیا اور کہا کہ ان کے بغیر وہ یہ کامیابیاں حاصل نہیں کر سکتے تھے۔ ممنوعہ ادویات کے استعمال کے الزام پر اکتالیس سالہ آرمسٹرونگ سے تمام اعزازات واپس لے لیے گئے ہیں۔ آرمسٹرانگ نے ڈوپنگ کے الزامات کو ہمیشہ غلط قرار دیا تھا۔
19/01/2013 - 18:19:22 :وقت اشاعت