میڈیکل ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کا انتظام نہ کرنیوالے پرائیویٹ ہسپتالوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں، ڈپٹی کمشنر

بدھ 4 ستمبر 2019 14:10

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر عامرخٹک نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کا ویسٹ اور فضلہ انسانی صحت کے لیے تباہ کن ہے۔ پرائیویٹ ہسپتالوں کے مالکان اسے ٹھکانے لگانے کی بجائے چند روپوں کی خاطر بیچ دیتے ہیں جو کہ انسانی جانوں کو دائو پہ لگانے کے مترادف ہے۔ پولٹری فارمز کی مری ہوئی مرغیاں اور ویسٹ نہری پانی میں پھینکا جا رہا ہے اور پانی اور ماحول کو آلودہ کیا جارہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ میڈیکل ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کا انتظام نہ کرنے والے پرائیویٹ ہسپتالوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں اور حکم دیا ہے کہ آلودگی کا باعث بننے والے پولٹری فارمز سیل کر دئے جائیں۔ وہ سرکٹ ہاوس میں ڈسٹرکٹ ہاسپٹلز ویسٹ سپروائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایم پی ایز ، پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی، معان خصوصی جاویداخترانصاری،طارق عبدللہ، سلیم لابر، وسیم خان بادوزئی اور سبین گل نے شرکت کی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات اور نشتر ہسپتال کے نمائندے بھی اجلاس میں موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کو میڈیکل ویسٹ ٹھکانے لگانے کے لیے انسینیریٹر لگانے یا متبادل انتظام کرنے کا پابند بنایا جائے اور ہر ہسپتال میں ویسٹ مینجمنٹ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔ میڈیکل ویسٹ زہر آلود ہوتا ہے، اسے بروقت ٹھکانے لگایا جانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے پولٹری فارمز مالکان مری ہوئی مرغیاں ٹھکانے لگانے کی بجائے انہیں اور پولٹری ویسٹ نہروں میں پھینک دیتے ہیں جس سے یہ پانی جانوروں کے پینے قابل نہیں رہتا اور ماحول میں بد بو پھیلا دیتا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ متعدد کھلی کچہریوں میں عوام نے انہیں پولٹری فارمز کی آلودگی اور بد بو سے پہنچنے والی اذیت کی شکایت کی ہے۔

عامر خٹک نے ہدایات کی ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کا مناسب انتظام نہ کرنے والے پرائیوٹ ہسپتالوں اور پولٹری فارمز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور ماحولیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرائے جائیں۔۔ انہوں نے میڈیکل ویسٹ خریدنے والوں کے خلاف بھی مقدمات درج کرانے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے 9 کسی کے قریب واقع صدیقی پولٹری فارم کو نہری پانی آلودہ کرنے پر سیل کرنے کا حکم بھی دیا۔ اس موقع پر محکمہ ماحولیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے 105 ہسپتالوں کے مالکان کو نوٹس جاری کئے جا چکے ہیں اور 70 ہسپتالوں کے مالکان کو چالان کیا گیا ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ میڈیکل ویسٹ خریدنے والی ایک بڑی کمپنی کو سیل کر دیا گیا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی