خاتون کے ہاں 7سال بعد بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

سرگودھا کے نجی اسپتال میں غزالہ نامی خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا، نومولود بچوں میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل

بدھ 4 ستمبر 2019 23:44

خاتون کے ہاں 7سال بعد بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
سرگودھا (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04ستمبر2019ء) شادی اور پھر اولاد کی پیدائش کا دن تمام والدین کے لیے یاد گار ہوتا ہے لیکن اگر اللہ تعالیٰ کسی کو ایک ساتھ جڑواں بچے اور بچیاں عطا فرمائے تو اہل خانہ کی خوشی مزید بڑھ جاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ سرگودھا کے ایک نجی ہسپتال میں ہوا جہاں غزالہ نامی خاتون کے ہاں 6 جڑواں بچے پیدا ہوئے ہیں۔ سرگودھا کے نجی اسپتال میں غزالہ نامی خاتون کے ہاں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا ہے جن میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ خوش نصیب والدین کے ہاں 7 سال بعد پہلی اولاد ہوئی ہے۔ ہسپاتل ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام بچے اور ان کی والدہ صحت مند ہیں۔ جبکہ بچوں کی پیدائش کے بعد پورے اہل خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور خاندان کے لوگ ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلاتے اور مبارکباد دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق سرگودھا میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش کا یہ پہلا واقعہ ہے البتہ اس سے قبل اسی اسپتال میں ایک خاتون نے ایک ہی وقت میں پانچ بچوں کو جنم دیا تھا۔ چند ماہ قبل فوجی فاؤنڈیشن میں خاتون کے ہاں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش ہوئی تھی، جن میں دو بیٹے اور چار بیٹیاں شامل تھے تاہم ان میں سےایک بچے کی وفات ہو گئی تھی۔ اس سے قبل 20 سالہ خاتون کے ہاں 3 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش ہوئی ۔بیس سالہ شاتاب بی بی کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں دولڑکے جبکہ ایک لڑکی شامل ہے ۔ڈاکٹروں کے مطابق خاتون اور اس کے تینوں بچے خیریت سے ہیں۔ جبکہ یکم ستمبر کو بھی ڈسکہ میں شادی کے چار سال بعد رہائشی علی رضا کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی، پورا خاندان اس موقع پر خوشی سے جھوم اٹھا تھا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی