محکمہ تحفظ ماحول کے زیر اہتمام ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی واک

جمعرات 26 ستمبر 2019 16:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2019ء) صوبائی سیکرٹری سلمان اعجاز کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل ماحولیات عرفان نذیر کی زیر قیادت ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جوسیکر ٹری آفس سے شروع ہو کر لبرٹی چوک پراختتام پذیر ہوئی ، واک میںڈائریکٹر ماحولیات نسیم الرحمن، نصرت ناز و دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

واک کے دوران شہریوں میں ڈینگی کے حوالے سے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ماحولیات نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے محکمہ تحفظ ماحول ڈینگی کی روک تھام کے لیے بھر پور اقدامات اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرویلنس ٹیمیں مختلف علاقوں کا دورہ کر کے لاروا کی تلفی کو یقینی بنا رہی ہیں اورجہاں مچھر کی پیداوار اور بیماری کے امکانات ہیں وہاں احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی تلفی مچھر سے پھیلنے والے امراض پر کنٹرول کو یقینی بنائے گی۔ مچھر مار ادوایات کے استعمال سے ماحول سے ڈینگی کے جراثیم کا خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ذمہ دار شہری کا فرض ہے کہ وہ ڈینگی کے خاتمے اور اس کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ شہری اپنے گھروں اور محلوں سے کوڑا کرکٹ، کھڑے پانی اور ایسی تمام جگہوں کی صفائی کو یقینی بنائیں جہاں ڈینگی مچھر کی افزائش ممکن ہو سکتی ہے۔ عوام حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی کے تدارک کے لیے ممکنہ حد تک حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔غفلت کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی