ڈینگی وائرس سے بچنے کیلئے صفائی پر خصوصی توجہ اور احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں‘ڈاکٹر محمود حسین کیانی

ڈینگی وائرس کیخلاف احتیاطی تدابیر کے طور پر ڈی ایچ کیوہسپتال اٹھ مقام میں 10 بیڈ مختص کردیئے گئے ہیں

جمعہ 27 ستمبر 2019 15:07

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2019ء) نیشنل پروگرام برائے خاندانی منصوبہ بندی اے جے کے کوارڈنیٹر ڈاکٹر محمودحسین کیانی کی ہدایت پر ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹھ مقام میں ڈینگی وائرس کیخلاف آگاہی مہم واک کاانعقادکیا گیا ہے۔ ڈینگی وائرس کیخلاف احتیاطی تدابیر کے طور پر ڈی ایچ کیوہسپتال اٹھ مقام میں 10 بیڈ مختص کردیئے گئے ہیں۔

ڈینگی وائرس کے مریضوں کیلئے خصوصی کٹس کااہتمام کے ساتھ ساتھ ڈینگی کے متعلقہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمنٹنے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اٹھ مقام میں اقدامات کردیئے گئے ہیں۔ڈینگی وائرس کیخلاف آگاہی مہم ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹھ مقام کے زیراہتمام کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر راجہ محمود شاہد،ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام نبی، ایم ڈی ایس جھمر کرنل مبشر، اے ڈی EPIصحت عامہ سید مبشر گیلانی، اے ڈی ٹریننگ سمیرہ گل سمیت جملہ میڈیکل سٹاف نے واک میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر انور بٹ، ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام نبی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈینگی وائرس سے بچنے کیلئے صفائی پر خصوصی توجہ اور احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ پینے کے پانی والے برتن (ڈرم، ٹینکی،گھڑے وغیرہ)کو ڈھانپ کررکھاجائے اورگھروں، دفاتر، سکولوں کے اردگرد چھتوں، پودوں، گملوں، میں پانی کھڑا نہ ہونے دیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ جہاں مچھروں کی موجودگی کااحساس ہووہاں مچھر مار کیمیکل کاسپرے کااستعمال عمل میں لایاجائے۔انہوں نے کہاکہ ڈینگی وائرس کے مریضوں کو مچھردانی میں رکھاجائے اور مریض کو جوس، پانی، فروٹ اور سوپ وافر مقدار میں دیاجائے اور زیادہ تر آرام کرایاجائے۔ انہوں نے یہ بھی بتایاکہ ایسے مریضوں کو اسپرین، ڈسپرین اوربروفن وغیرہ نہ دی جائے۔

ایم ایس ڈاکٹر انور بٹ، ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام نبی نے ڈینگی وائرس کے پھیلنے کے اوقات بارے بھی آگاہ کیاکہ صبح 6سے 9 اورشام 4سے رات 10 بجے تک زیادہ خطرہ لاحق ہوتاہے۔ اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو اٹھ مقام ڈاکٹر انور بٹ نے کہاکہ ڈینگی وائرس کے مریضوں سے نمنٹنے کیلئے ترجیح بنیادوں پر اسپتال میں 10 بیڈ مختص کردیئے ہیں ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام نبی نے کہاکہ ڈینگی کے مریضوں کیلئے میڈیکل کیٹس کااہتمام بھی کرلیاہے۔ شارٹ ٹیسٹ کے ذریعے ڈینگی کی تشخص ہوسکتی ہے۔ الحمداللہ وادی نیلم میں ایسی فضائ تونہیں لیکن منتقلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت کا سٹاف چوکس ہے

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی