امراض قلب سے بچنے کے لیے سرخ گوشت کا استعمال کم کردیں،برطانوی تحقیق
جو لوگ بہت زیادہ گوشت کھاتے ہیں ان میں امراض قلب کا خطرہ 40 فیصد تک بڑھ جاتا ہے،رپورٹ
منگل 1 اکتوبر 2019 13:15
(جاری ہے)
تحقیق کے مطابق سرخ اور پراسیس شدہ گوشت میں چربی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو خون میں ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح بڑھاتی ہے جو وقت کے ساتھ خون کی شریانوں میں جمع ہونے لگتا ہے اور رکاوٹ کے باعث ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھتا ہے۔
سرخ گوشت کے ھوالے سے حالیہ برسوں میں کئی تحقیقی رپورٹس سامنے آئی ہیں جن میں لوگوں کو گوشت کی جگہ سبزیوں پر منتقل ہونے کا مشورہ دیا گیا۔مگر اس نئی تحقیق میں دیکھا گیا کہ اگر سرخ گوشت کو مکمل طور پر غذا سے نکالنے کی بجائے اس کی مقدار میں کمی لائی جائے تو صحت پر کس حد تک مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل فوڈ اینڈ فنکشن میں شائع ہوئے جس میں بتایا گیا کہ سرخ اور پراسیس گوشت سے مکمل منہ موڑنے کی بجائے غذا میں ان کی مقدار میں کمی لانے سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔تحقیق کے مطابق مجموعی طور پر ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح میں مردوں میں 10 فیصد تک اس طریقے سے کمی لائی جاسکتی ہے جو کہ بڑی پیشرفت سمجھی جاسکتی ہے۔تحقیق کے دوران رضاکاروں کو 12 ہفتوں تک سفید گوشت، مچھلی یا متبادل غذا استمعال کرائی گئی یا ان کی غذا میں سرخ گوشت کی مقدار کو کم کردیا گیا جبکہ آغاز سے ہی غذا کو ڈائری میں درج بھی کیا گیا۔محقق پروفیسر اینڈریو سالٹر کے مطابق بہت زیادہ چربی یا سچورٹیٹڈ فیٹی ایسڈ جو سرخ اور پراسیس گوشت میں پائے جاتے ہیں اور امراض قلب کے ساتھ دیگر سنگین امراض خصوصا آنتوں کے کینسر کے درمیان تعلق موجود ہے۔مختلف تحقیقی رپورٹس میں ثابت ہوا کہ جو لوگ بہت زیادہ گوشت کھاتے ہیں ان میں امراض قلب کا خطرہ 40 فیصد تک بڑھ جاتا ہے مگر اس نئی تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا کہ گوشت کے استعمال کی مقدار میں کمی تبدیلی بھی نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں نمایاں کمی لاسکتی ہے اور وقت کے ساتھ امراض قلب میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے۔کولیسٹرول کی سطح میں کمی کے ساتھ ساتھ محققین یہ دیکھ کر بھی حیران رہ گئے کہ اس کے نتیجے میں خون میں سرخ اور سفید خلیات کی مقدار میں بھی کمی آئی۔ان کا کہنا تھا کہ گوشت وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے جو خون کے خلیات کو بنانے کے لیے ضروری ہوتے ہیں، اگرچہ سبزیوں والی غذا سے بھی ان اجزا کا حصول ممکن ہوسکتا ہے مگر ہمارے نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ گوشت کی مقدار میں کمی کے ساتھ پھلوں، سبزیوں اور دالوں کا زیادہ استعمال بھی ان اجزا کو فراہم کرسکتا ہے۔Browse Latest Health News in Urdu
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر