گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے سیمینار ، واک کا اہتمام

منگل 1 اکتوبر 2019 14:43

گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے سیمینار ، واک کا اہتمام
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2019ء) گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکو ل پیپلز کالونی فیصل آباد میں منگل کو انسداد ڈینگی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد اور شعور و آگاہی کیلئے خصوصی واک کا اہتمام کیا گیا جس کیلئے گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول انتظامیہ کو ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کا اشتراک بھی حاصل تھا۔

اس موقع پر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل آباد کے چیئر مین چوہدری لطیف نذر ایم پی اے ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چوہدری علی احمد سیان ، سکول کے سربراہ اور دیگر مکاتب فکر کے اہم افراد بھی موجود تھے۔سیمینار اور واک سے خطاب کے دوران چیئر مین پی ایچ اے چوہدری لطیف نذر اور سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان سمیت دیگر شخصیات نے کہا کہ موجودہ موسم ڈینگی لاروا کی افزائش نسل کے حوالے سے انتہائی ساز گار ہے کیونکہ موسم سرما کے آغاز پر ڈینگی کی افزائش اور اس کے پھیلائو کے سنگین خدشات موجود ہوتے ہیں لہٰذا اس ضمن میں کسی غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ، کمشنر فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ضلع میں ڈینگی کے خلاف متعلقہ محکموں کے انسدادی و حفاظتی اقدامات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور سرویلنس سرگرمیوں کے خاطر خواہ نتائج نہ دکھانے والے محکمے جوابدہ ہوںگے۔ انہوںنے کہاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کے موافق مقامات کا بار بار سروے کیا جا رہا ہے اور ایسی جگہوں کو خشک اور صاف رکھنے کیلئے مئو ثر اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ ٹائر شاپس،کباڑخانوں،قبرستانوں‘ نرسریوں کو بلا ناغہ چیک کیا جا رہا ہے کیونکہ یہاں ڈینگی لاروا کی افزائش کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اگرچہ پی ایچ اے ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ، محکمہ صحت ، واسا اور دیگر ادارے شہر سے ڈینگی کے خاتمہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں تاہم شہریوں کے تعاون کے بغیر ڈینگی سے بچائو ممکن نہیں۔

انہوںنے کہاکہ عوام الناس کو ڈینگی مچھر سے محفوظ ر کھنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کا احساس دلانے کی غرض سے آگاہی پروگرامز کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔ چیئر مین پی ایچ اے نے کہا کہ وہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر انسدا د ڈینگی اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے مختلف مقامات پراچانک پودوں کی نرسریوں کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ وہاں نرسریوں میں گملوں وکیاریوں میں بارشی پانی جمع ہونے نہ پائے۔

انہوںنے کہاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کا موجب بننے والوں کے خلاف ڈینگی کنٹر ول ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کی افزائش کو روکنے کیلئے بھرپور انسدادی اقدامات کئے جا رہے ہیں تاہم شہری بھی اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سر انجام دیں۔اس موقع پر واک کے شرکاء نے پلے کارڈز ،بینرز ، فلیکس اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈینگی کے حوالے سے نعرے اور معلومات درج تھیں۔اس موقع پر شرکاء میں ڈینگی کے حوالے سے خصوصی لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی