ڈینگی مچھر کی افزائش کے خاتمہ کیلئے ہر سطح پر صفائی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ، ڈپٹی کمشنر

منگل 1 اکتوبر 2019 15:14

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کے خاتمہ کیلئے ہر سطح پر صفائی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے جہاں سرکاری محکموں کی ذمہ داریاں ہیں وہیں شہریوں کو بھی احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔ گھروں میں کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیاجائے ۔

طلوع وغروب آفتاب کے وقت غیر ضروری طو ر پر گھروں سے نکلنے سے پرہیز کیاجائے ۔ مچھر مار آئل استعمال کیا جائے جبکہ بخار کی صورت میں فوری طو رپر ہسپتال سے رجوع کیا جائے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر کے کانفرنس روم میں انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی او رسی او ہیلتھ ڈاکٹر سلیمان زاہد کے علاوہ محکمہ فشریز ‘ کارپوریشن ‘ ہیلتھ کیئر کمیشن ‘ ماحولیات ‘ تعلیم ‘ انہار او رلیبر محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں پر زور دیا کہ وہ اپنے دفتر کی صفائی کو یقینی بنائیں ۔پرانا سامان فوری تلف کریں او رمحکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کرکے مہم کو کامیاب بنایا جائے۔انہوں نے فیلڈ ٹیموں کی تربیت کا عمل جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے ضلع بھر کے پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی ڈینگی وارڈز تیار رکھنے کی ہدایت کی ۔

اس موقع پر بتایاگیا کہ ضلع بھر میں اب تک 64 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے جو تمام دیگر اضلاع سے یہاں منتقل ہوئے ۔دو مریض ڈی ایچ کیو میں زیر علاج ہیں جبکہ دیگر تمام صحت یاب ہو کر واپس جاچکے ہیں ۔مزید بتایا گیا کہ ڈینگی لاروا ملنے پر اب تک تین ایف آئی آر بھی درج ہو چکی ہیں ۔ قبل ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی نے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سلیمان زاہد کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو ڈینگی سے آگہی کے بارے پمفلٹ تقسیم کئے ۔ انہوںنے شہریوں پر زور دیاکہ وہ جاری ہد ایات پر نہ صرف خود عمل کریں بلکہ دوسرے افراد کو بھی اس ضمن میں آگاہ کریں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی