بریسٹ کینسر سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اس بیماری کے بارے میں کھل کر بات کی جائے اور اس کے تدارک کے لیے جامع اقدامات کئے جائیں،

میڈیا کا اس حوالے سے کردار اہمیت کا حامل ہے،بریسٹ کینسر کے بارے میں مفاد عامہ کے پیغامات کے ذریعے بنیادی معلومات خواتین تک پہنچانے کے لیے ٹیلی وژن،ریڈیو اور سوشل میڈیا بھر پور کر دار ادا کر سکتے ہیں خاتون اول بیگم ثمینہ علوی کا بریسٹ کینسر سے متعلق عوام کی آگہی واک کے موقع پر اظہار خیال

بدھ 9 اکتوبر 2019 16:18

بریسٹ کینسر سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اس بیماری کے بارے میں کھل کر بات کی جائے اور اس کے تدارک کے لیے جامع اقدامات کئے جائیں،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2019ء) خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ بریسٹ کینسر سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اس بیماری کے بارے میں کھل کر بات کی جائے اور اس کے تدارک کے لیے جامع اقدامات کئے جائیں، اس حوالے سے میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی اے ایف ہسپتا ل کے زیر اہتمام بریسٹ کینسر سے متعلق عوام کی آگہی کے لئے پی اے ایف کمپلیکس اسلام آباد میں ایک واک کا کے موقع پر کیا۔

خاتون اول کی آمد پر بیگم تزئین مجاہد، صدرپاکستان ائیر فورس وویمن ایسوسی ایشن نے انکا استقبال کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خاتون اول نے کہا کہ بریسٹ کینسر سے متعلق آگہی کی کمی پاکستانی خواتین کی جانوں کے ضیاع کا سبب بن رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ بریسٹ کینسر سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ اس بیماری کے بارے میں کھل کر بات کی جائے اور اس کے تدارک کے لیے جامع اقدامات کئے جائیں۔

اس بیماری کے حوالے سے میڈیا کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بریسٹ کینسر کے بارے میں مفاد عامہ کے پیغامات کے ذریعے بنیادی معلومات خواتین تک پہنچانے کے لیے ٹیلی وژن،ریڈیو اور سوشل میڈیا ایک بھر پور کر دار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف میڈیا کے مؤثر استعمال سے ہی اس قابل علاج بیماری کے بارے میں آگہی دی جا سکتی ہے اور اس بیماری کے بارے میں عوام میں پائے جانے والے خدشات کو دور کیاجا سکتا ہے۔

انہوں نے پی اے ایف ہسپتال، اسلام آباد کی انتظامیہ کو اس کامیاب واک کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بیماری کے تدارک اور آگہی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ قبل ازیں بیگم تزئین مجاہد نے استقبالیہ خطاب میں اس واک کے مقاصد کو اجاگر کیا۔ ڈاکٹر شمسہ رضوان نے اپنے لیکچر میں اس بات پر زور دیا کہ بروقت تشخیص سے اس قابل علاج بیماری سے نجات مل سکتی ہے۔

بعد ازاں بریسٹ کینسر کی بیماری سے صحت یاب ہونے والی ایک مریضہ نے بھی وہاں موجود حاضرین کو اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔اس واک کا مقصد لوگوں میں بریسٹ کینسر کے باقاعدہ معائنے ، جلد تشخیص اور بروقت علاج کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ نوجوان لڑکیوں، خواتین، ڈاکٹرز، ہسپتال کے عملے،اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے اس واک میں حصہ لیا۔ واک کے شرکاء نے پلے کارڈز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جن میں بریسٹ کینسر کے مریضوں کو اس بیماری کا مقابلہ کرنے کی تلقین کی گئی تھی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی